پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت کے عالمی دن پراپنےپیغام میں کہاہے کہ جہوریت ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، جمہوریت کا مطلب طاقت کا سرچشمہ عوام ہےاور 1973 کے متفقہ دستور کا دوسرا نام جمہوریت ہے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہناہے کہ قائداعظم کے بعد قائدِ عوام نے پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری کے لیئے اقدامات اٹھائے، شہید بی بی نے جمہوریت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی۔
انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو شہید بھٹو اور شہید بی بی کے جمہوری ویژن کی حفاظت کی پاداش میں قید کیا گیا ، عوام کی حقیقی منتخب حکومت کی عدم موجودگی جمہوریت نہیں کہلائے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے مسائل حل اور اسے ترقی کی شاہراہوں پر گامزن فقط ایک عوامی حکومت کرسکتی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے سیاسی، معاشرتی، معاشی، سفارتی اور دیگر محاذ پر جتنی پیشقدمیاں کیں وہ ملکی تاریخ کا روشن باب ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ حقیقی جمہوریتیں شہریوں کے ٹیکسز سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام ہی کے حقوق غضب کرنے پر نہیں لٹاتیں ، جمہوری حکومتیں میڈیا کو دبانے، سیاسی مخالفین کو بدنام کرنے، اور پولیٹیکل ورکرز کے خلاف من گھڑت مقدمات بنانے جیسے فاشسٹ اقدامات پر ضایع نہیں کرتیں۔
انہوں نے کہا معاشرے میں قانون کی حکمرانی کے سفر کے آغاز کا پہلا قدم حکومتِ وقت کی جانب سے دستور و قانون پر من و عن عملدرآمد سے شروع ہوتا ہے۔
چئیرمین پی پی پی نے کہا یہ نہیں ہوسکتا کہ حکومتِ وقت اور ادارے شہریوں کو قانون کی پاسداری کے بھاشن دیں اور خود دستور کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھیں۔
بلاول بھٹو نے کہا پاکستان میں جمہوریت کی خاطر جھوٹے الزامات کا سامنا، قید و بند کی صعوبتیں، پھانسیاں اور جلاوطنیاں کاٹنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی اپنے شہید قائدین کے نظریات و ویژن کی پاسداری کرتے ہوئے ملک میں مضبوط جمہوریت کے قیام تک جدوجہد جاری رکھے گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ