دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاق کی جانب سے کراچی پر قبضے کی بات زیادہ خطرناک ہے، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی  نے کہا وفاق کراچی کو اس کا حق نہ دے کر سندھ حکومت کی مثبت کوششوں کو سبوتاژ کررہا ہے،وفاق اور کراچی کی لوکل گورنمنٹ کی ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا نقصان کراچی والوں کو ہورہا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہاہے کہ اب وفاق کی جانب سے کراچی پر قبضہ کرنے کی بات زیادہ خطرناک ہے،وفاق چاہتا ہے کہ کراچی کو کراچی میں رہنے والے نہیں بلکہ اسلام آباد سے چلایا جائے،ایک طویل عرصے سے کراچی کو اپنا حصہ نہیں مل رہا، پورے سندھ کو اپنا حصہ نہیں مل رہا ۔

شکار پور مدیجی میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ  جب جی ڈی اے، پی ٹی آئی اور ایم کیوایم ہمارے خلاف مل کر الیکشن لڑرہے تھے تو انہوں نے اس وقت کراچی کو الگ کرنے کی بات کی تھی۔ جی ڈی اے کے نمائندوں نے کراچی کو الگ کرنے کی بات پر کہا تھا کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئیے، کراچی سندھ کا دارالخلافہ ہے، یہاں کی آبادی زیادہ ہے، ملک بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں اور رہتے ہیں،کراچی کو اس کی آبادی اور مسائل کے اعتبار سے وسائل ملنے چاہئیں تاکہ سب کو سہولیات مل سکیں۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق کو ہمیں دیوار سے لگانے کے بجائے کراچی کے معاملے میں ہمارا ساتھ دینا چاہئیے،سندھ حکومت وفاق کی جانب سے نظرانداز کراچی کی مزید ترقی کی پوری کوشش کررہی ہے مگر لوکل گورنمنٹ ان کوششوں کو سبوتاژ کررہی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی  نے کہا وفاق کراچی کو اس کا حق نہ دے کر سندھ حکومت کی مثبت کوششوں کو سبوتاژ کررہا ہے،وفاق اور کراچی کی لوکل گورنمنٹ کی ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا نقصان کراچی والوں کو ہورہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں کوئی فارورڈ بلاک موجود نہیں ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت ملک کی مضبوط ترین صوبائی حکومت ہے،سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ بڑا واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے ادوار سے زیادہ سیٹیں پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس ہیں، اس وقت سندھ میں جو مینڈیٹ میرے پاس ہے، میری حکومت کو آئینی و جمہوری طریقے سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت آئی ہے، کبھی 18ویں آئینی ترمیم پر حملے کررہی ہے تو کبھی گورنر راج لگانے کی کوشش کررہی ہے،جب سے موجودہ حکومت آئی ہے، کبھی ہماری حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں تو کبھی ہمارے لوگوں کو توڑنے کی۔ 

انہوں نے کہا کہ اب حکومت اس انتہا پر آچکی ہے کہ وفاق کی جانب سے کراچی پر قبضے کی بات کی جارہی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے پرزور طریقے سے کراچی پر وفاقی قبضے کی کوششوں کو مسترد کیا ہے،کراچی پر وفاق کے قبضے کی کوششیں نہ صرف غیرآئینی وغیرقانونی ہیں بلکہ عوام کی خواہشات کے بھی برعکس  ہے۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ جب غیرآئینی اقدامات ہوں گے، عوام پر ظلم ہوگا تو وفاق کو نقصان ہوسکتا ہے۔ وہ قوتیں جو اس سلیکٹڈ نالائق نااہل کو سپورٹ کررہے ہیں، ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،شہید ذوالفقار علی بھٹو کا وفاقی، جمہوری، اسلامی اور پارلیمانی نظام ہی اس ملک کو جوڑتا ہے ۔ 

About The Author