اسلام آباد:وزیراعظم عمران نے کہاہے کہ کشمیر 80لاکھ کشمیریوں کا نہیں خطے کے2 ارب لوگوں کا مسئلہ ہے ،پاکستان کبھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا کیونکہ میں خود جنگ کے مخالف ہوں مگردو ایٹمی قوتیں آمنے سامنے ہوں تو ایٹمی جنگ چھٹر سکتی ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنگ کبھی مسائل کا حل نہیں ہوتی بلکہ جنگ سے مسائل جنم لیتے ہیں اور جنگ کے نتائج بھی تباہ کن ہوتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان اور عراق سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں جنگیں ہوئی ہیں وہاں تباہ کن اثرات ہوئے، پاکستان بھارت سے جنگ کرنا نہیں چاہتا لیکن اگر دو ایٹمی قوتیں آمنے سامنے ہوں تو ایٹمی جنگ چھٹر سکتی ہے۔۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایٹمی ملک روایتی جنگ ہار جائے تو دو راستے ہوتے ہیں،وہ ملک یا تو ہتھیار ڈال دے یا ایٹمی حملہ کر دے ،اگر کشمیر پر جنگ ہوئی تو پوری دنیا متاثر ہو گی ۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے اسی لیے اقوام متحدہ سمیت دنیا کی ہر عالمی طاقت سے رجوع کیا ہے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر