نوبل انعام یافتہ معروف خواتین رہنماؤں نے گیٹس فاؤنڈیشن سےمودی کوایوارڈ نہ دینےکی اپیل کردی ہے۔
میریڈمیگوائر،توکل عبدالسلام کرمان اورشیرین عبادی نے گیٹس فاونڈیشن کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں،عیسائیوں اوردلتوں سمیت اقلیتوں پرحملےہورہےہیں۔
بھارت میں انسانی حقوق اورجمہوریت کومستقل خطرہ لاحق ہے۔
مودی کی قیادت میں بھارت خطرناک اورپرتشددملک بن گیاہے
یہ جان کرتشویش ہوئی کہ گیٹس فاونڈیشن مودی کوایوارڈدینےجارہی ہے،۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مودی کےحکومت میں آنےکےبعدبلوائیوں کےپرتشددحملےعروج پرہیں۔
ہجوم کےبڑھتےحملوں پربھارتی سپریم کورٹ بھی تشویش کااظہارکرچکی ہے۔
کشمیرمیں 8لاکھ بھارتی فورسزنے8ملین کشمیریوں کوٹیلی فون اورانٹرنیٹ سےمحروم رکھاہے اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مودی کو ایوارڈ نہ دیا جائے ۔
میریڈمیگوائر،توکل عبدالسلام کرمان اورشیرین عبادی نے گیٹس فاونڈیشن کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں،عیسائیوں اوردلتوں سمیت اقلیتوں پرحملےہورہےہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس