دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی افریقہ: چرچ کی دیوار گرنے سے 13 ہلاک 16 زخمی

ڈربن: جنوبی افریقہ میں چرچ کی دیوار گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چرچ میں ایسٹر کی تقریب جاری تھی اور اس میں شرکت کے لیے سیکنڑوں افراد وہاں موجود تھے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر ڈربن کے شمال میں واقع  پینٹا کوسٹل چرچ کی دیوار تیز ہواؤں کے باعث گر گئی۔ نتیجتاً  13 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق چرچ میں ایسٹر کی تقریب کے لیے جمع ہونے والے سینکڑوں افراد مذہبی فریضے کی ادائیگی کے بعد خرابی موسم کی وجہ سے گھر جانے کے بجائے وہیں چرچ میں سو گئے تھے کہ دیوار ان پہ آگری۔

جنوبی افریقہ کے اس علاقے میں تیز بارش اور طوفان کا سلسلہ کئی دن سے جاری ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق دور افتادہ علاقے میں ہونے اور موبائل فون سروس کی عدم موجودگی کے باعث ایک زخمی نے بڑی مشکل سے پولیس اسٹیشن پہنچ کر حادثے کی اطلاع دی تو پولیس اورریسکیو ادارے مدد کو جائے وقوع پر پہنچے۔

About The Author