دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قواعد و ضوابط

وزٹرز کے قواعد و ضوابط

ڈیلی سویل ویب سائٹ پر تمام مواد عوام کو بلا معاوضہ بہم پہنچاتا ہے۔
اس مواد سے استفادہ کرنے والوں پر درج ذیل پالیسیوں کا اطلاق ہوتا ہے:

اگر آپ اس ویب سائٹ سے استفادہ کر رہے ہیں تو آپ ان تمام پالیسیوں سے اتفاق کرتے ہیں۔ مزید برآں آپ درج ذیل نقاط کو بھی سمجھ رہے ہوتے ہیں:
ڈیلی سویل ویب سائٹ پر کسی دوسری ویب سائٹ کے لِنک کا موجود ہونے کا مطلب یہ ہرگِز نہیں ہے کہ ‘‘ڈیلی سویل’’ اُس ویب سائٹ کی ذمہ داری لیتی ہے۔ مذکورہ ویب سائٹس کا استعمال آپ کی اپنی صوابدید پر ہے اور اس کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔
ڈیلی سویل کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والا تحریری مواد، تصاویر، گرافکس ، آڈیو اور وڈیو فائلز وغیرہ ‘جیسا ہے’ اور ‘جس حالت میں دستیاب ہے’ کی بنیاد پر فراہم کیے جاتے ہیں۔ ڈیلی سویل اس بات کی ضمانت نہیں دیتی کہ یہ مواد ہمیشہ مکمل حالت میں دستیاب ہوگا اور یہ کہ یہ اُسی یو آر ایل پر دستیاب ہو گا جس پر ابتدائی طور پر شائع کیا گیا تھا۔

ڈیلی سویل اس بات کی ضمانت بھی نہیں دے سکتی کہ اس کی ویب سائٹ پر دستیاب کمپیوٹر فنکشنز ہر صورت میں کام کرتے رہیں گے، یا یہ کہ ڈیلی سویل ویب سائٹ اور اس کی سرورز پر کسی قسم کا کوئی وائرس یا بگز نہیں ہو سکتے۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ہمارے ہاں شائع ہونے والے مواد وغیرہ کو اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرنے کے لیے کسی بھی وائرس چیک کا بندوبست خود کریں گے۔

ڈیلی سویل ان پالیسیوں میں کبھی بھی، کسی بھی قسم کی ترامیم کرنے کا حق رکھتی ہے۔ اگر آپ ان ترامیم کے بارے میں، جب بھی وہ عمل میں لائی جائیں، نوٹیفیکیشن حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنا ای میل ایڈریس یہاں درج کریں۔
وضاحتیں
• ویب سائٹ سے مراد ڈیلی سویل ڈاٹ کام /و آر جی کی کوئی بھی اور تمام سب ڈومین یا اسکا کوئی بھی اور تمام پیج ہیں۔
• وزٹر سے مراد وہ شخص ہے جو ڈیلی سویل کی ویب سائٹ پر کسی بھی مشین بشمول ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، آئی پیڈ، ٹیبلٹ اور ہمہ اقسام فون کے ذریعے پہنچ کر وہاں موجود مواد سے صرف ذاتی طور پر استفادہ کرتا ہے۔
• مواد کا مطلب ہے کوئی بھی تحریر، تصویر، گرافک، ساؤنڈ فائل، وڈیو، گیم، اپلیکیشن جو ڈیلی سویل نے ویب سائٹ پر وزٹرز کے استفادے کے لئے مہیا کی ہے۔
• استفادہ کرنے سے مراد ہے تحریر پڑھنا، تصاویر یا وڈیو دیکھنا، ساؤنڈ فائل سننا یا گیم یا اپلیکیشن کو پلے کرنا۔
شیئرنگ پالیسی
ویب سائٹ کے تمام وزٹر اس پر شائع ہونے والے مواد کے لنکس کو اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم یعنی فیس بک ، ٹوئیٹر و دیگر پر شیئر کر سکتے ہیں۔ شئیرنگ متعلقہ مواد کے ہمراہ دی گئی شیئرنگ کی سہولت کے ذریعے ہی کی جانی چاہیئے۔مواد کو کاپی کر کے اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دوبارہ شائع کرنا منع ہے خواہ اس میں مواد کے اصل منبع یعنی ڈیلی سویل کا حوالہ ہی کیوں نہ موجود ہو۔
ویب سائٹ پر شائع شدہ مواد کو وزٹر کسی غیر منافع بخش تحقیقی یا تعلیمی مقصد کے لئے صرف اس شرط پر استعمال کر سکتے ہیں کہ وہ اس مواد کے اصل منبع (یعنی ڈیلی سویل ڈاٹ کام /اوآرجی کی ویب سائٹ) کا مکمل اور واضح حوالہ دینے کی پابندی کریں گے۔
کوئی بھی وزٹر ویب سائٹ پر شائع ہونے والے مواد کو کاپی کر کے اپنی ذاتی یا تنظیمی یا کمپنی کی کسی بھی قسم کی ویب سائٹ، بلاگ پوسٹ وغیرہ پر دوبارہ شائع نہیں کرسکتا، خواہ اس میں مواد کے اصل منبع یعنی ڈیلی سویل کی ویب سائٹ کا حوالہ ہی کیوں نہ موجود ہو۔
دوبارہ اشاعت کی اجازت کے لئے دیکھیئے: جملہ حقوق اور دوبارہ اشاعت
کوئی بھی وزٹر ویب سائٹ پر شائع ہونے والے مواد کو کاپی کر کے نہ تو کسی اخبار، رسالے یا جریدے میں شائع کرسکتا اور نہ ریڈیو، ٹی وی پر نشر کرسکتا ہے خواہ اس میں مواد کے اصل منبع یعنی ڈیلی سویل کی ویب سائٹ کا حوالہ ہی کیوں نہ موجود ہو۔ دوبارہ اشاعت کی اجازت کے لئے دیکھیئے:
کمنٹس پالیسی
ویب سائٹ کے ہر وزٹر کو مختلف پیجز پر دی گئی کمنٹس (رائے) دینے کی سہولت کو استعمال کرنے کی مکمل آزادی ہے تاہم ان کومنٹس کو ادارہ موڈریٹ کرتا ہے اور اسے یہ مکمل حق حاصل ہے کہ وہ بغیر وجہ بتائے کوئی بھی کمنٹ شائع نہ کرے۔
ڈیلی سویل اختلاف رائے اور اظہار کی آزادی پر مکمل یقین رکھتا ہے۔ ادارہ کمنٹس کو اشاعت کے لئے پرکھتے ہوئے عام طور پر درج ذیل اصولوں کو مد نظر رکھتا ہے۔
کمنٹس صرف زیر بحث موضوع سے متعلق ہی ہونے چاہیں۔
کمنٹس کرنے والوں کو اس سہولت کو اپنی رائے دینے کے علاوہ کسی بھی ذاتی مقصد کی تکمیل کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ جیسے کومنٹس سیکشن میں اپنے کاروبار یا کسی اور ایسے مقصد کی تشہیر کرنا جس کا جاری بحث سے کوئی تعلق نہ ہو۔
کمنٹس تضحیک آمیز اور گالی گلوچ والا نہیں ہونا چاہیے، اس کا مقصد کسی کی ذات پر کیچڑ اچھالنا، ڈرانا دھمکانا یا دل آزاری کرنا نہیں ہونا چاہیے۔
کمنٹس کے ذریعے کسی دوسرے یوزر کی پرایئویسی کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔
کمنٹس پاکستان کے قوانین کے خلاف نہیں ہونا چاہیے۔
یہی تمام اصول اس ویب سائٹ کے مختلف فیس بک پیجز اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود کمنٹس دینے کی سہولیات پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔
ڈیلی سویل پوری کوشش کرتی ہے کہ وہ اپنی پالیسی کے خلاف دیئے گئے کمنٹس کو ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹا دے تاہم ایسا ہر وقت ممکن نہیں ہو سکتا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کمنٹس دینے کی سہولت کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر ڈیلی سویل یوزر کے کمنٹس شائع ہونے سے قبل موڈریٹ نہیں کرسکتا اس لئے وہ ان کمنٹس سے ہونے والے کسی ممکنہ نقصان یا دل آزاری کا ذمہ دار نہیں۔
کمنٹس پالیسی کی خلاف ورزی کی شدت یا تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ادارہ کسی وزٹر کو مستقل طور پر بلاک کرنے کا حق رکھتا ہے۔
پرائیویسی پالیسی
ڈیلی سویل اس بات کی پابند ہے کہ وہ وزٹرز کی ذاتی معلومات (جو وزٹرز نے ادارے کو با رضا جمع کروایں یا جو ان کے ویب سائٹ پر آنے کے باعث خودبخود سسٹم میں جمع ہو گئیں) ان کی اجازت کے بغیر نہ تو افشا کرے اور نہ کسی تیسرے فریق سے شیئر کرے۔
ادارہ اس بات کا پابند ہے کہ وہ وزٹرز کی مہیا کی گئی ذاتی معلومات صرف انہی مقاصد کے لئے استعمال کرے جن کی وضاحت کر کے ان معلومات کو ان سے حاصل کیا گیا تھا۔
ویب سائٹ پر کئے جانے والے کسی بھی انٹرایکٹوو عمل ( جیسے سروے) کے ذریعے وزٹرز کے بارے حاصل کی گئی معلومات صرف انہی مقاصد کے لئے استعمال کی جائیں گی جن کی وضاحت اس عمل کے قوائدو ضوابط میں واضح کی گئی ہوں گی۔ ان عملوں پر یہی قوائدوضوابط لاگو ہوں گے جو عمومی پالیسی سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
ویب سائٹ پر کئے جانے والے کسی بھی انٹرایکٹوو عمل ( جیسے سروے) کے ذریعے وزٹرز کے بارے حاصل کی گئی معلومات صرف انہی مقاصد کے لئے استعمال کی جائیں گی جن کی وضاحت اس عمل کے قوائدو ضوابط میں واضح کی گئی ہوں گی۔ ان عملوں پر یہی قوائدوضوابط لاگو ہوں گے جو عمومی پالیسی سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
ہم اپنی ویب سائٹ کو موئثر طور پر چلانے کے لئے کُکیز کا استعمال کرتے ہیں۔
ہیکنگ یا کسی حادثہ کے نتیجے میں افشا ہونے والی وزٹرز کی معلومات سے ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار ادارے کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
شکایت کرنے کا طریقہ کار
وزٹر ادارے کے کسی بھی عمل کے بارے میں اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
شکایت درج کروانے کے لئے
ہم سے رابطہ کریں
یا اپنے نام، پتے، شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر کے ساتھ سادہ کاغذ پر لکھ کر درج ذیل پتے پر ارسال کریں۔
شکایت موصول ہونے کے ایک ماہ کے اندر ادارہ اپنے متعلقہ عملہ اور اگر ضروری ہوا تو قانونی ماہرین کا موقف دریافت کر کے شکایت کنندہ کو جواب ارسال کرے گا۔
: تخلیق کاروں (کنٹریبیوٹرز) کے لئے قواعد و ضوابط
کنٹریبیوٹرز (مواد تخلیق کرنے والے) سے مراد ایسے افراد ہیں جو ہماری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے کسی بھی مواد کے تخلیق کار ہیں جس میں تحریر، تصویر، وڈیو، آواز، آرٹ ورک یا کمپیوٹر کی زبان میں کی گئی کوئی بھی کاوش شامل ہیں۔
ویب سائٹ اور اس کے فیس بک پیجز کے کمنٹس سیکشن میں کمنٹس کرنے والوں کو اس سیکشن کے معنوں میں کنٹریبیوٹرز تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
اگر آپ ویب سائٹ پر جاری کئے گئے کسی عام سلسلے جیسے فورم، مقابلہ مضمون نویسی یا فوٹوگرافی میں حصہ لے رہے ہیں تو آپ پر وہ تمام شرائط لاگو ہوں گی جو اس سلسلے کے ضمن میں ادارہ کی طرف سے جاری کی جائیں گی۔
اگر آپ کسی تحریری معاہدے کے تحت بطور کنٹریبیوٹر ویب سائٹ پر شائع ہونے والے مواد مہیا کر رہے ہیں تو آپ پر اس معاہدے کی شرائط ہی لاگو ہوں گی۔
اگر آپ اپنا تخلیق کردہ کوئی مواد بذات خود کسی پہلے سے طے شدہ معاہدے کے بغیر ویب سائٹ پر شائع کروانے کے لئے ہمیں بھیجتے ہیں تو آپ درج ذیل قوائدو ضوابط سے اتفاق کر رہے ہوتے ہیں:
آپ تصدیق کر رہےہوتے ہیں کہ بھیجا جانے والا مواد آپ ہی کی تخلیق ہے۔ اپنی تخلیق کے ہمراہ آپ کو اپنے رابطہ نمبر یا ای میل یا اپنا پتہ بھی ارسال کرنا ہو گا تاکہ کسی معاملے کی تصدیق، تصحیح یا تصریح کے لئے آپ سے رابطہ کیا جا سکے۔
آپ یہ بھی تصدیق کر رہے ہوتے ہیں کہ یہ مواد اس سے قبل آپ کے نام سے کہیں بھی، کسی بھی شکل میں پہلے سے شائع شدہ نہیں ہے۔ اگر یہ مواد پہلے کسی بھی شکل میں آپ کے نام سے شائع ہو چکا ہے اور آپ اس کو دوبارہ اشاعت کے لئے بھیج رہے ہیں تو آپ پر لازم ہے کہ یہ حقیقت مواد بھیجتے وقت تحریری طور پر ادارے پر واضح کریں۔
آپ ادارے کو یہ حق دے رہے ہوتے ہیں کہ ادارہ آپ کی مشاورت کے بغیر اداراتی وجوہات کی بنا پر ایڈیٹنگ کے مروجہ اصولوں کے تحت اس میں ردوبدل کر کے اس کو شائع کر سکتا ہے۔ ادارہ الفاظ اور جملوں کو غیر ضروری، مبہم یا غیر شائستہ ہونے کی بنا پر حذف کر سکتا ہے اور اختصار اور وضاحت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی ترتیب اور ساخت کو بدل سکتا ہے۔
آپ ادارے کو یہ اجازت دے رہے ہوتے ہیں کہ وہ آپ کے مہیا کردہ مواد کو کسی بھی شکل میں کبھی بھی استعمال کرسکتا ہے بشمول اس امر کے ادارہ اپنی پالیسی کے تحت اس مواد کو کسی تیسرے فریق سے بھی شیئر کر سکتا ہے۔
اگر آپ نے اپنا مواد ادارے کو اشاعت کے لئے رضا کارانہ طور پر پہلے سے طے شدہ کسی معاہدے کے بغیر بھیجا ہے تو آپ اس کے صلے میں کسی معاوضے کی ادائیگی کے مطالبے کا حق نہیں رکھتے۔ اگر آپ اپنے مواد کی اشاعت کے عوض کسی معاوضے کی توقع رکھتے ہیں تو بہتر ہوگا کہ آپ اسے ارسال کرنے سے قبل ڈیلی سویل کے متعلقہ ذمہ داروں سے دیئے گئے پتوں پر رابطہ کریں۔
آپ کے مواد کے کاپی رائٹس آپ کے پاس ہی رہیں گے اور آپ کو یہ حق حاصل رہے گا کہ آپ اپنے مواد کو جس طرح سے چاہیں استعمال کریں بشمول اس کے کہ آپ اپنا مواد اشاعت کے لئے کسی دوسرے ادارے کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ تاہم مواد اشاعت کے لئے ہمیں ارسال کرنے کے بعد اس کو پہلے شائع کرنے کا حق ہمارا ہو گا اور آپ اسے کسی دوسرے فریق سے اس وقت تک شیئر نہیں کریں گے جب تک ڈیلی سویل اسے شائع نہ کردے یا شائع کرنے سے انکار نہ کردے۔ سویل کی ویب سائٹ پر اشاعت کے حوالے سے آپ پابند ہوں گے کہ آپ اپنا مواد سویل پر اس کے وقت اشاعت کے 72 گھنٹے بعد ہی کسی دوسرے فریق سے شیئر کریں گے۔
ہم آپ کا بھیجا ہوا مواد آپ کے نام سے ہی شائع کرنے کے پابند ہیں۔ تاہم اگر سویل بوجوہ کوئی مواد اس کے تخلیق کار کے نام سے شائع نہیں کرنا چاہتی تو وہ تخلیق کار کی اجازت کے بنا ایسا نہ کرنے کی پابند ہے۔ سویل کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ بعض حالات میں وہ آپ کی تخلیق کا کوئی حصہ آپ کے نام کے بغیر بھی استعمال کر سکتی ہے۔ اگر آپ اپنی تخلیق اپنے قانونی نام سے شائع نہیں کروانا چاہتے ہے تو یہ ہدایت آپ کو اپنی تخلیق کے ہمراہ ارسال کرنا ہو گی۔
براہ کرم ڈیلی سویل کو بھجوانے کے لیے کس بھی قسم کے مواد کی تیاری کے دوران کسی قسم کا غیر ضروری خطرہ مول نہ لیجیے اور نہ ہی کوئی خلاف قانون کام کیجیے۔
اگر آپ ان میں سے کسی بھی قاعدے اور ضابطے سے متفق نہیں تو براہِ کرم اپنا مواد ادارے کو نہ بھیجیں۔