اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پُتلی وزیراعظم کو جانا پڑے گا اور آئندہ سال ہمارا وزیراعظم کوئی اور ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ہٹنے کے امکانات بڑھے ہیں کم نہیں ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی پی پی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کیس میں سندھ کا ٹرائل پنڈی میں ہو رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی پی پی سول نافرمانی کا قدم نہیں اٹھا سکتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے چودھری برادران سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ پلان بی اور پلان سی میں کیا کرنا ہے؟ پی پی پی کو نہیں بتایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے حوالے سے پی پی پی نے اہنے وعدے پورے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے اور سابق صدر کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ چھ ماہ سے فیملی ڈاکٹر کو ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ آزاد کشمیر میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر ایک تاریخی حملہ ہوا ہے اور ایسے میں حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ ہم اپنا لائحہ عمل پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پاکستان کے مسائل کا حل جمہوریت میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات کا انعقاد بھی پی پی پی ہی کا مطالبہ ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ