نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے ایکس ٹو مشن کے لئے خلائی شٹل روانہ

جس میں پہلی مرتبہ دو سعودی خلا باز بھی شامل ہیں

بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے ایکس ٹو مشن کے لئے خلائی شٹل روانہ ہوگئی جس میں پہلی مرتبہ دو سعودی خلا باز بھی شامل ہیں

بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن ناسا سے ایکس ٹو مشن کے لئے فالکن نائن میزائل ڈریگن خلائی جہاز کو لیکر خلا کی جانب روانہ ہوگیا

خلائی شٹل میں چار خلا باز سوار ہیں جن میں دو سعودی شہری شامل ہیں جن میں سعودی خاتون ریانہ برناوی اور علی علی القرانی کے ہمراہ پیگی

وائٹسن اور جان شوفنر شریک ہیں چاروں خلا باز ایک سائنسی سفر پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ISS کے لیے روانہ ہوئے ہیں

جس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے سائنس کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے اسپیس اتھارٹی نے کہا کہ

یہ سفر سعودی عرب کے خلائی تسخیر کے پروگرام کے فریم ورک کا حصہ ہے

، جو 22 ستمبر 2022 کو شروع کیا گیا تھا۔ اس میں مائیکرو گریوٹی ماحول میں 14 اہم سائنسی تحقیقی تجربات شامل ہیں۔

About The Author