نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سائفر کیس، سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اعتراضات کیخلاف اپیلیں خارج

سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر چیمبر اپیلوں پر سماعت کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے گئے

مبینہ بین الاقوامی سازش کے تحت عمران خان کی حکومت گرانے کا معاملہ

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اعتراضات کیخلاف اپیلیں خارج کر دیں

سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر چیمبر اپیلوں پر سماعت کی
رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے گئے

ہم سنی سنائی باتوں پر کیسے تحقیقات کا حکم دے سکتے ہیں؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

عمران خان چاہتے تو خود تحقیقات کروا سکتے تھے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

ہم قیاس آرائیوں پر یقین نہیں رکھتے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

عدلیہ حکومتی امور میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

میں حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کروں گا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سائفر کے معاملے میں عدالت کیا کرے؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سائفر کی تحقیقات بنیادی حقوق کا معاملہ ہے،وکیل درخواست گزار

سائفر سے آپکی اور میری زندگی پر کیا اثر پڑا؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

تحقیقات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

انکوائری کیلئے مجھے سائفر پڑھنا پڑے گا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

کیس میں بنیادی حقوق کا کوئی معاملہ نہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سائفر سے کون سے بنیادی حقوق کس کے متاثر ہوئے؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

کیا آپ کو لگتا ہے کہ قصور وار وہ ہے جس نے خط لہرایا؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

عمران خان نے غیر قانونی راستہ اختیار کیا،درخواست گزار ذوالفقار بھٹہ

سائفر سے پاکستان کی سیکیورٹی خطرے میں پڑ سکتی تھی،ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ

سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسی ٰکی دلچسپ مثال

میں ایک کاغذ لہرا کر یہ الزام لگاؤں کہ فلاں وکیل نے قتل کی دھمکی دی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

کیا اس طرح ایف آئی آر درج ہو جائے گی؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
نہیں ایسے ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتی ،وکیل درخواست گزار

وزیراعظم چاہتے تو سفارتی سطح پر تعلقات منقطع کر سکتے تھے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سپریم کورٹ کے برابر میں پارلیمنٹ کی عمارت قائم ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

پارلیمنٹ کو کہیں وہ ہمیں اختیار دے پھر ہم مداخلت کر سکتے ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سب سنی سنائی باتیں ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

دوران سماعت درخواست وکیل کا پاکستان کمیشن آف انکوائری کا حوالہ

کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا اختیار بھی حکومت کے پاس ہے،قاضی فائز عیسیٰ

جس کا کام ہے اسی کو کرنا چاہیے، اسی سے ملک آگے بڑھے گا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
اس وقت حکومت نے سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ بلائی، ڈیمارش جاری کیا گیا،وکیل

یہ ڈیمارش کیا ہوتا ہے؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وکیل سے سوال

مجھے نہیں پتہ ڈیمارش کیا ہوتا ہے ، وکیل کا عدالت کو جواب

پھر مجھے بھی نہیں پتہ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

بعد میں حکومت تبدیل ہو گئی تھی،وکیل نعیم الحسن

حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سائفر کو کوئی عام شہری تو دیکھ ہی نہیں سکتا، جسٹس قاضی فائز عیسٰی

اگر میرے سامنے سائفر آئے تو میں آنکھیں بند کر لوں گا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

میرا سائفر کو پڑھنا بھی سیکریٹ آفیشلز ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

ایسے کیسز ہمارے سامنے کیوں لاتے ہیں؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

ہمارے پاس تو پہلے ہی کافی کام ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

About The Author