کراچی فریئر ہال میں جاری دو روزہ ادب فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔۔
آخری روز بدلتی دینا کے تناظر میں پاکستان کے حالات سے لیکر پاکستانی ڈراموں کے ارتقاء سمیت مختلف موضوعات پر نشستوں کا اہتمام کیا گیا۔
کتابوں کی رونمائی بھی کی گئی۔۔ بچوں کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اختتام میں میوزیکل پرفرمنس پیش کی گئی۔۔
کہیں تبدیل ہوتے عالمی حالات میں ، پاکستان کے کردار کے موضوع پر سینئر سیاستدانوں ، سابق سفارتکاروں اور صحافیوں نے تبصرہ کیا۔۔ تو کہیں پاکستانی ڈرامے کے ارتقاء پر اداکاروں اور ہدایتکاروں کی بیٹھک لگی۔
ادب فیسٹیول میں بچوں کے لیے الگ کارنر سجایا گیا۔ بچوں نے پینٹنگ کی ۔۔ اور ٹیبلوز پیش کیے ۔۔
شہریوں نے ادب فیسٹیول سجانے کی کاوش کو خوب سراہا۔۔
اختتامی تقریب میں کیفی خلیل نے اپنی پرفارمنس سے چار چاند لگائے،،
لال بینڈ نے بھی خوب رونق لگائی۔۔
ادب فیسٹیول میں کتابوں کے اسٹالز بھی سجائے گئے ۔۔ چھٹی کے روز شہریوں نے اس علمی ادبی اور سیاسی میلے میں بھرپور شرکت کی۔
اے وی پڑھو
کراچی میں مرغی کا گوشت گائے کے گوشت سے مہنگا ہو گیا
سمندری طوفان نے بھارت میں تباہی مچا دی، پاکستان میں شدت میں کمی
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے طوفان 340کلومیٹر دورہے