دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

وزیراعظم کے وکلاء نے ان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی

لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کے تین مختلف ریفرنسز میں

وزیراعظم شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔۔۔

احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ، اشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی پیش ہوئے، جبکہ وزیراعظم کے وکلاء نے ان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی،

جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے کراچی کا دورہ کرنا ہے، عدالت پیش نہیں ہوسکتے

عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی

عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت

کی درخواستوں پر وکلا کو بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے کارروائی

اٹھائیس اپریل تک ملتوی کر دی۔۔۔۔

About The Author