دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یوکرینی صدر زیلنسکی کا عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل

یوکرینی فوج کے مطابق جنوبی ساحلی شہر بردیانسک کے قریب روسی بحری جہاز کو تباہ کر دیا ہے

روس یوکرین جنگ کا ایک ماہ مکمل، یوکرینی صدر زیلنسکی نے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کردی

اپنے خطاب میں صدر زیلنسکی نے نیٹو اجلاس سے قبل مغربی رہنماؤں کو خبردار کیا کہ روس اپنی معاشی طاقت استعمال کرتے ہوئے

یوکرین کے اتحادیوں کو جنگ میں مداخلت سے روک رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان اجلاسوں میں دوست اور دھوکے باز سامنے آجائیں گے۔

یوکرینی فوج کے مطابق جنوبی ساحلی شہر بردیانسک کے قریب روسی بحری جہاز کو تباہ کر دیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یوکرین کو 6 ہزار اینٹی ٹینک میزائل

بھاری گولہ بارود اور33 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے

About The Author