لاہور:جرنلسٹ احمد نورانی کی صحافی اہلیہ عنبرین فاطمہ پر نامعلوم افراد کا مبینہ حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقہ غازی آباد میں مقامی اخبار کی سینئرخاتون صحافی اور سینئر صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سےحملہ کر کے ونڈ سکرین توڑ دی۔
عنبرین فاطمہ اپنے بچوں کے ساتھ اپنی کار پر نکلیں تو دو نامعلوم افراد نے تعاقب شروع کر دیا۔ کار جیسے ہی ایک تنگ گلی میں پہنچی تو دونوں نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ عنبرین فاطمہ نے کار دوڑا دی ،جس پر نامعلوم افراد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ نمبر 2231/2021 درج کر لیا۔ عنبرین فاطمہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، اس کے باوجود مجھ پر اور میری فیملی پر جان لیوا حملہ ہوا، جو قابل مذمت ہے۔
احمد نورانی کی اہلیہ اور صحافی عنبرین فاطمہ پر لاہور میں حملے کی اطلاعات ہیں۔ ان فاشسٹ ہتھکنڈوں سے نہ صحافی سچ لکھنے سے رُک سکتے ہیں اور نہ ہی جھُک سکتے ہیں۔ #AhmedNoorani #JournalismIsNotACrime
— Asma Shirazi (@asmashirazi) November 25, 2021
سینئیر اینکرپرسن عاصمہ شیرازی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’احمد نورانی کی اہلیہ اور صحافی عنبرین فاطمہ پر لاہور میں حملے کی اطلاعات ہیں۔ ان فاشسٹ ہتھکنڈوں سے نہ صحافی سچ لکھنے سے رُک سکتے ہیں اور نہ ہی جھُک سکتے ہیں۔‘‘
پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے.
تھانہ غازی آباد کی حدود میں گزشتہ رات واقعہ پیش آیا جس میں خاتون صحافی کی گاڑی پر نامعلوم شخص نے آہنی چیز سے حملہ کیا جس سے گاڑی کی سکرین ٹوٹی اور نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق 15پر کوئی اطلاع نہیں ملی، جب خاتون گاڑی لے کر تھانے پہنچیں تو فوری کارروائی کی گئی.
خیال رہے کہ عنبرین فاطمہ نوائے وقت اخبار سے منسلک ہیں اور امریکہ میں مقیم صحافی احمد نورانی کی اہلیہ ہیں.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ