گوجر خان :جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ گیاہے۔
اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جلسہ آج ہوگا
گوجرانوالہ میں خطاب کے دوران امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آج پورا پاکستان مل کر اسلام آباد میں داخل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ پاکستان کی عوام نے لڑنی ہے۔
گوجرانوالہ انہوں نے اپنے استقبال پر کہا کہ گوجرانوالہ کے شہریوں نے جس ولولے کے ساتھ آزادی مارچ کو استقبال کیا ہے اس پر میں سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج پوری قوم ایک ہی صف میں کھڑی ہوئی ہے۔
ان کا کا کہنا تھا کہ ہم 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس امانت کو لوٹا گیا تھا ہم اس کو واپس لینے نکلے ہیں۔
امیر جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام دوبارہ ووٹ دے کر اپنے صحیح حقدار چنیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ناموس رسالتﷺ کی حفاظت کرنے نکلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم پاکستان کی بقا و سلامتی کے لیے بھی نکلے ہیں۔
امیر جے یو آئی (ف) نے دعویٰ کیا کہ موجودہ نا اہل حکومت ہمیں معاشی بحران سے نہیں نکال سکتی ہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جلد اور فوری صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
گوجرانوالہ پہنچنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی توفیق بٹ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو حلوے کا تھال بطور تحقہ پیش کیا گیا۔ رکن اسملبی کی جانب سے شرکائے قافلہ کی بھی تواضع حلوے اورنان سے کی گئی جو لوگوں نے بہت پسند کی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ