مختصرویڈیو شیئر کرنے والی ایپ ٹک ٹاک نے پہلی بار اپنے صارفین کے لیے پالیسی متعارف کرا دی ہے۔
ٹک ٹاک کو بند کرنے کے لیے مختلف ممالک میں مقدمات دائرتھے۔
جس کے بعد اس ویڈیو شیئرنگ ایپ نے صارفین کے لیے پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا۔
پالیسی بنانے کے بعد پہلے ہی روز کمپنی نے 70 لاکھ سے زیادہ مشتبہ اور کم عمر
صارفین کے اکاؤنٹس کو بند کردیا ہے۔
ٹک ٹاک نے پالیسی میں 13 سال سے زائد کے عمر کے بچوں کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دی ہے
لیکن ان کے اکاؤنٹ پبلک نہیں ہوں گے۔
رپوٹ کے مطابق ایپ سے چھ کروڑ انیس لاکھ اکاون ہزار ویڈیوز ہٹائی گئی ہیں۔
جن میں %82 ایسی تھیں جن کو صارفین کے دیکھنے سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا جبکہ %91 ایسی تھیں جن کو رپوٹ کیا گیا تھا
اور %93 ایسی ویڈیوز تھیں جو پالیسی کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہٹائی گئی ہیں۔
انیس لاکھ سے زائد ایسے اشتہا رات ہٹائے گے جو ٹک ٹاک کی پالیسی کے خلاف تھے۔
تقریبا ایک کڑور گیارہ لاکھ انچاس ہزار سے زائد اکاؤنٹس ٹک ٹاک کی پالیسی کے آنے کے بعد ہٹائے گئے ہیں۔
ٹک ٹاک کی پالیسی بناتے ہوئے حاص طور پر کم عمر صارفین کو مدنظر رکھا گیا تاکہ
بچوں کے وقت اور مستقبل کو مخفوظ کیا جا سکے۔
پالیسی کے مطابق 16 سال اور اس سے زاہد کے افراد ٹک ٹاک اکاؤنٹز پبلک ہوں گے۔
صارفین کا کہنا ہے امید کرتے ہیں کہ ٹک ٹاک کی نئی پالیسی سے فائدہ ہو گا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس