تائیوان میں سات سالہ بچہ جوڈو کراٹے کھیل میں 27 بار زمین پر پٹخنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔
بچے نے موقع پر ہی اپنے ہوش و حواس کھو دیئے تھے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بچہ طبی امداد سے پہلے ہی برین ہیمرجنگ کا شکار ہو گیا تھا۔
بچے کا استاد اس کا انکل بتایا جا رہا ہے۔ استاد کے 27 بار پٹخنے سے بچہ قومہ میں چلا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق والدین کا بچے کو بچانے کے لیے اسپتال میں 70 دن علاج جاری رکھا ۔ جوڈو کراٹے کے کلب کی جانب سے بچے کو کوئی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی تھی۔
اس کلاس کے استاد کا بچے کے والدین سے معافی مانگتے ہوئے کہنا تھا کہ
ہم صرف جوڈو کراٹے سکھانے کے چارجز لیتے ہیں اس کے علارہ ہم کوئی طبی سہولیات فراہم نہیں کرتے۔
کراٹے کلب کے استاد کو پولیس اہلکار نے اپنی حراست میں لے لیا تھا۔ جلد ہی ضمانت پر استاد کو رہا کر دیا گیا تھا۔
تائیوان کی عدالت کا فیصلہ آنے پر استاد کو کم سے کم سات سال کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ اس حادثے پرعوام کا کہنا ہے کہ استاد کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے
اور بچے کے والدین کو امداد دی جائے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس