دسمبر 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شاہ محمود قریشی اور بلاول بھٹو میں لفظی ’لڑائی‘ ایک دوسرے پر الزامات کی بارش

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا ایک دوسرے پر وارجاری ہے ،

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا ایک دوسرے پر وارجاری ہے

جس دوران شاہ محمود قریشی کی تقریر کے کا بلاول بھٹو نے جواب دیا تو پھر سے شاہ محمود بھی طیش میں آ گئے اور جوابی وار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے شاہ محمود قریشی کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ

میں تو ان کو اتنی اہمیت نہیں دیتا ، میں یہاں ہوں ، عمران خان آئیں اور دیکھتاہوں کہ کیسے تقریر کرتے ہیں

ملتان کے ممبر کو جتنا ہم جانتے ہیں اتنا آپ بھی نہیں جانتے ، میں نے بچپن سے ان کو جیئے بھٹو کا نعرہ لگاتے دیکھا ہے

فاضل ممبرکواگلی باری پھرزرداری کانعرہ لگاتے دیکھاہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ شاہ محمود قریشی ، یوسف رضا گیلانی کی جگہ وزیراعظم بننا چاہتے تھے

اسی وجہ سے شاہ محمود قریشی کو وزارت سے فارغ کیا تھا ، شاہ محمود کہتے تھے کہ مجھے وزیراعظم بنا دیں ۔

شاہ محمود قریشی ، بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی ان کو بچپن سے جانتا ہوں

جب یہ کونے میں کھڑے ہو کر جھڑکیاں سنتے تھے ، میں ان کے والد آصف زرداری کو بھی جانتاہوں ، ابھی کچھ وقت لگے گا

مجھے نہیں پتا تھا میری ایک تقریر سے بلاول اتنا پریشان ہو جائیں گے ، بلاول اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں ، اصلیت کا پتا چل جائے گا

بچے کی پریشانی میں اضافہ نہیں کرنا چاہتا پھر صحیح ، لکھی ہوئی دو چار پرچیاں بچے کو پکڑا دیتے ہیں اور بچہ آٹو پر لگ جاتاہے ، بچہ پریشان ہو گیا ہے

اس بچے کا سویچ چابی سے آن آف ہوتا ہے ، بلاول طفل مکتب ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے پنجاب میں جملہ کہا کہ ’ جان دتا فیر سہی‘ ۔

About The Author