دسمبر 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرینہ کپور کے دونوں بیٹوں کی پہلی تصویر

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی ولادت رواں برس 21 فروری کو ہوئی تھی۔

بالی وڈ کی مقبول اداکارہ  کرینہ کپور نے بالآخر اپنے دونوں بیٹوں کی ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔ 

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ کے شوہر سیف علی خان اور ان کے دونوں بیٹوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

کرینہ کپور نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا ’میرا ویک اینڈ ایسے گزرتا ہے‘۔ انہوں نے مداحوں سے بھی پوچھا کہ آپ کا ویک اینڈ کیسے گزرتا ہے۔

جب وی میٹ کی گیت کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں سیف علی خان اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور دونوں محبت بھری نگاہوں سے سیف کے چھوٹے بیٹے کو دیکھ رہے ہیں۔

تصویر میں کرینہ اور سیف کے چھوٹے بیٹے کا چہرہ نظر نہیں آ رہا کیونکہ انہوں نے چھوٹے بیٹے کے چہرے پر ایموجی لگا رکھا ہے۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی ولادت رواں برس 21 فروری کو ہوئی تھی۔

About The Author