کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور احتیاطی اقدامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اہم اجلاس طلب کر لیا
کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا
اجلاس میں عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید ضروری اقدامات اٹھانے پر بھی غور کیا جائے گا
وزیراعلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت ڈاکٹر یاسمین راشد، راجہ یاسر ہمایوں،
مراد راس اور میاں اسلم اقبال مسیت معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری،
انسپکٹر جنرل پولیس بھی شریک ہونگے،،،اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،
کمشنر لاہور ڈویژن، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ، ماہرین اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہونگے
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر