نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین کے اشتراک سے پاکستان میں ہائی پاورڈ کمیشن کے قیام کا فیصلہ

چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں زراعت کو 'ایگریکلچر پریسیشن' کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی دورۂ چین کے دوران  اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی  گینگ سے ملاقات کی ہے ۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق چین کے اشتراک سے پاکستان میں ہائی پاورڈ کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیاہے ۔  کمیشن کے زیراہتمام پاکستان میں ہائی پاورڈ ٹیکنالوجی انڈسٹری قائم کی جائیگی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ پاک چین اشتراک کا مقصد دونوں ممالک کی وزارت ہائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین رابطوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سی پیک کے دوسرے مرحلے میں جدید ٹیکنالوجی کی صنعتیں اہمیت کی حامل ہیں۔

چینی وزیر سائنس نے پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیئے فواد چوہدری کی کوششوں کی تعریف کی۔

دونوں وزراء کے درمیان نینوٹیکنالوجی اور پاکستان میں ٹیکنالوجی پارک کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  چینی وزیر سائنس نے پاکستان میں ٹیکنالوجی کی پیداوار اور درآمد میں بھی معاونت کا اعادہ ظاہر کیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری  نے چائنا مشینری انجینیئرنگ کمپنی کا بھی دورہ کیا  چینی کمپنی کے اشتراک سے پاکستان میں شمسی توانائی کے پلانٹس قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں زراعت کو ‘ایگریکلچر پریسیشن’ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چائنا الیکٹرک پاور کمپنی کا بھی دورہ کیا ۔  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے چین میں بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک بس کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

About The Author