نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سانس کی بدبو کا سبب کون سی بیماریاں ہو سکتی ہیں؟

سانس کی بو سے کئی بیماریوں کی تشخیص کرنا ممکن ہے

سانس کی بدبو کا سبب کون سی بیماریاں ہو سکتی ہیں؟

سانس کی بو سے کئی بیماریوں کی تشخیص کرنا ممکن ہے۔ اگر آپ کے منہ سے انتہائی ناگوار بو آ رہی ہے

تو اس کا مطلب ہے کہ دانتوں میں کیڑا لگا ہوا ہے اور علاج کے لیے دانتوں کے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
اس کی وجہ سے آپ کے مسوڑھوں میں سوزش اور دانتوں کی جڑوں کو بھی نقصان ہو سکتا ہے۔
اگر آپ کے منہ سے فنائل کی گولیوں (نفتالین) جیسی بو آ رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ

آپ الرجی یا سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ یہ اکثر اس وقت ہوتا ہے جب نزلہ یا فلو کی شکایت ہوتی ہے۔

اس کا سبب منہ میں پیدا ہونے والے بیکٹریا ہوتے ہیں، تاہم اس کی بدبو شفایابی کے بعد ختم ہو جاتی ہے۔

اگر آپ پھیپھڑوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں تو اس کے علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
اگر آپ کے منہ سے سخت بو آتی ہے

تو اس کا مطلب ہے کہ معدے میں تیزابیت ہے یا پھر دل کی تکلیف ہے۔
https://dailyswail.com/2020/12/10/49844/

ایسی صورت حال میں ایسے کھانے بند کر دینے چاہئیں

جو اس کا سبب بنتے ہوں اور اس کے لیے ڈاکٹر کے مشورے سے مناسب ادویات بھی لیں۔

About The Author