نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری اداروں میں ضلعی مجلس زبان دفتری کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں اردو کودفتری زبان بنانے کے بارے میں مشاورت کے ساتھ آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی گئی.

اجلا س میں اب تک کی گئی تیاریوں کا بھی جائزہ لیاگیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے گا.

کمیٹی کے اراکین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں.

اجلا س میں دیگر امورکا بھی جائزہ لیاگیا. اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزپروفیسر وسیم اختر،

ماہر تعلیم پروفیسرممتاز احمد،پروفیسر سجاد حسین اوردیگر ارکان موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے.

کوٹ چھٹہ میں ایک ہوٹل سمیت مزید چھ دکانیں سربمہر کر دی گئیں اوردکانداروں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران گرانفروشی پر 20ہزار روپے جرمانہ عائدکیا.

اسی طرح سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض نے الحمید ٹرمینل، سٹی لنکرز، نیو خان، فیصل موور، بلوچ، نیو میختر،

ڈائیوو ٹرمینل سمیت مختلف سٹینڈز کا معائنہ کیا. کورونا وائرس کی ایس او پیز پرعملدرآمد نہ ہونے پر 32ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا.

اس موقع پر انہوں نے مسافروں کیلئے مناسب فاصلے پر سرکل بھی لگوائے.

معلوماتی پمفلٹس تقسیم کرنے کے ساتھ ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو بتایاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی کے موقع پر 16دسمبر کو ساڑھے گیارہ بجے

دن ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازیخان میں قومی یکجہتی سیمینار منعقد ہو گا. یہ بات ڈپٹی کمشنرکے مراسلہ میں کہی گئی ہے


ڈیرہ غازیخان

ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان سید بہار احمد شاہ نے کہا ہے کہ موبائل پٹرولنگ وہیکلز 24گھنٹے بیٹ ایریاز میں پٹرولنگ کر رہی ہیں

اور کارکردگی بہتر ہونے کی وجہ سے فی گاڑی ڈیزل دس سے پندرہ لٹرز روزانہ کر دیاگیاہے. ترجمان پٹرولنگ پولیس عامر محمود پی آر او کے مراسلہ کے مطابق

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن کی تمام پوسٹس کی موبائل پٹرولنگ گاڑیوں کو ڈیزل کی فراہمی جا ری ہے

اور کسی پوسٹ کی گاڑی آف روڈ نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو مناسب ہیلپ مہیا کی جاتی ہے

اور 1124کی کال پر بروقت امدادجا ری ہے. ایس ایس پی سید بہار احمد شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے

اور کرپشن کے مرتکب کسی ملازم کو نہیں چھوڑا جائے گااور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی


ڈیرہ غازیخان :

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ

بچیاں کسی بھی کھیل میں لڑکوں کے پیچھے نہیں ہیں.

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کھیل بالخصوص بچیوں کے مقابلوں کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے.

انہوں نے یہ بات ڈویژنل سپورٹس آفس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا افتتاح اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے

بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی. ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے سپورٹس سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی دی.

ڈیرہ غازیخان نے راجن پو رکو ایک کے مقابلے میں دو پوائنٹس سے شکست دے دی. چیمپئن شپ میں چاروں اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا۔.

About The Author