نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے کو کافر کہے، علمائے کرام

پیغامِ پاکستان کے تحت ملک میں مسلکی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے 20 نکاتی متفقہ ضابطہ اخلاق تیار

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق کی زیر صدارت علماء کا اجلاس

پیغامِ پاکستان کے تحت ملک میں مسلکی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے 20 نکاتی متفقہ ضابطہ اخلاق تیار

20 نکاتی متفقہ ضابطہ اخلاق پر تمام مسالک کے علماء کے دستخط موجود

اجلاس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز، مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن، پروفیسر ساجد میر کی شرکت

مولانا محمد حنیف جالندھری ، ڈاکٹر راغب نعیمی، علامہ عارف واحدی، سید افتخار حسین نقوی، سید ضیا اللہ شاہ بخاری بھی شریک

مولانا عبدالمالک، پیر نقیب الرحمن، ڈاکٹر معصوم یسین زئی، راجہ ناصر عباس بھی موجود تھے

تمام شہریوں کا فرض ہے کہ پاکستان کے دستور کو تسلیم کریں،

تمام شہری ریاست کے ساتھ اپنی وفاداری کے حلف کو نبھائیں،

دستور پاکستان کی اسلامی ساخت اور قوانین پاکستان کا تحفظ کیا جائے گا،

پاکستان کے شہریوں کو یہ حق حاصل ہے کہ شریعت کے نفاذ کے لیے پر امن جد و جہد کریں،

اسلام کے نفاذ کے نام پر ریاست کے خلاف مسلح کارروائی، تشدد اور انتشار کی تمام صورتیں میں بغاوت سمجھی جائیں گی،

کسی فرد کو یہ حق نہیں کہ وہ حکومتی ، مسلح افواج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے افراد سمیت کسی کو کافر قرار دے،

علماء، مشائخ تشدد کو جڑ سے اکھاڑے کے لیے ریاست خاص طور پر مسلح افواج کی بھرپور حمایت کریں،

ریاست کے خلاف لسانی، علاقائی اور مذہبی تحریکوں کا حصہ بننے سے گریز کریں،

کوئی شخص فرقہ وارانہ نفرت اور جبرا اپنے نظریات دوسرے پر مسلط نہ کرے کیونکہ یہ شریعت کی نفی ہے،

About The Author