دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کے باعث برطانیہ میں7 لاکھ سے زائد افراد ملازمتوں سے محروم ہوگئے

جس کے باعث سب سے کم عمر اور معمر ملازمین مالی بحران کا شکار ہیں

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث برطانیہ میں مارچ سے لے کر جولائی تک 7 لاکھ سے زائد افراد ملازمتوں سے محروم ہوگئے

جس کے باعث سب سے کم عمر اور معمر ملازمین مالی بحران کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مسلسل چوتھے مہینے ملازمتوں میں کمی آئی

تاہم اب ملازمت سے محروم ہونے والے افراد کی شرح کچھ سست ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ سے جولائی کے درمیان 7 لاکھ 30 ہزار ورکرز ملازمتوں سے محروم ہوئے

جن میں صرف جون سے لے کر اب تک ملازمتوں سے محروم ہونے والوں کی تعداد 81 ہزار ہے

About The Author