دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹرمپ کو حریف ڈیموکریٹس کےساتھ ری پبلکن پارٹی کی بھی مخالفت کا سامنا

مسٹر ٹرمپ کے پاس انتخابات ملتوی کرنے کا اختیار نہیں ہے

الیکشن ملتوی کرنے کا شوشہ چھوڑنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حریف ڈیموکریٹس کے ساتھ ساتھ اپنی ہی ری

پبلکن پارٹی کی بھی مخالفت کا سامنا ہوگیا۔

ٹاپ ریپبلکن نے صدر ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کردیا۔

سینیٹ کی اکثریت کے رہنما مچ میک کونل اور ہاؤس اقلیتی رہنما لیون میک کارٹھی کے مطابق

مسٹر ٹرمپ کے پاس انتخابات ملتوی کرنے کا اختیار نہیں ہے ،

کیوں کہ کسی قسم کی تاخیر کو کانگریس سے منظوری لینی ہوگی۔

جس کے بعد امریکی صدر نے ہتھیار ڈالتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا نتیجہ اسی رات معلوم ہوجانا چاہیے، یہ نہ ہو کہ کئی روز،

مہینوں یا سالوں تک انتظار کرنا پڑے، امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ

نومبر 2020 کےانتخابات امریکہ کے لیے بےانتہا شرمندگی کا باعث ہوں گے،

یہ تاریخ کے غیر شفاف ترین انتخابات ہوں گے۔

About The Author