دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پولینڈ:عائد پابندیوں کے پیشِ نظر ریس کے شیدائیوں نے کرینیں کرائیں پر لے لیں

احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے صرف 25 فیصد تماشائیوں کو ارینا کے اندر داخلے کی اجازت تھی

پولینڈ کے شہر لیوبلِن میں کورونا وبا کے باعث عائد پابندیوں کے پیشِ نظر ریس کے شیدائیوں نے کرینیں کرائیں پر لے لیں،

رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سماجی فاصلے کی احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے

صرف 25 فیصد تماشائیوں کو ارینا کے اندر داخلے کی اجازت تھی۔

تاہم کچھ تماشائیوں نے ایرینا میں داخل ہوئے بغیر ریس سے لطف اٹھانے کا انوکھا ہی انداز اختیار کیا

اور تعمیراتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی کرینوں پر سوار ہو کر ریس دیکھی۔

اس مقصد کے لیے 21 کرینیں کرائے پر لی گئیں اور ہر کرین کے پلیٹ فارم پر 3 سے 4 افراد

سوار ہوئے جس کے بعد انہیں اسٹیڈیم سے اوپر کر کے مقابلہ دکھایا گیا ۔

About The Author