امریکی ایوان نمایندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ٹرمپ کو صدر بننے کے لیے اخلاقی طور پر ناقابل قرار دے دیا
نینسی پلوسی نے کہا کہ عوام کو اس بات کا جواب چاہیے کہ آخر کیسز کم دکھانے کے لیے
کورونا ٹیسٹنگ سست کیوں کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں اور نہ وہ اپنی دانش کے لحاظ سے
اس بات کے لیے تیار ہیں کہ ملک کی قیادت کریں۔
اسپیکر پلوسی نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس کے اہلکاروں کو اگلے ہفتے کمیٹی کے سامنے پیشی پر اس بارے میں جواب دینا ہوں گے،،
صدر ٹرمپ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اہلکاروں کو حکم دیا تھا کہ
ٹیسٹ سست رفتاری سے کیے جائیں تاکہ کم کیسز سامنے آئیں۔
اے وی پڑھو
امریکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مطمئن
امریکا: ویکسینیٹڈ افراد پر سے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ
امریکہ میں سانحہ نائن الیون کو 20 برس بیت گئے