نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چلی میں لاک ڈاؤن کے باعث اشیائے خورونوش کی کمی ہو گئی

پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور واٹر کینن کا بھرپور استعمال کیا

چلی میں لاک ڈاؤن کے باعث اشیائے خورونوش کی کمی ہو گئی،

مشتعل افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے،

پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت سینٹیاگو کی قریبی آبادی میں بھوک سے تنگ مشتعل افراد نے پتھر پھینکے اور جگہ جگہ لکڑیوں کے ڈھیروں کو آگ لگا دی۔

مظاہرین اشیائے خورونوش کی عدم دستیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کر رہے تھے۔

پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور واٹر کینن کا بھرپور استعمال کیا،

پرتشدد مظاہروں کے بعد صدر نے متاثرہ علاقوں میں خوراک پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔

About The Author