ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہو سکتا ہے کوورونا وائرس کبھی بھی ختم نہ ہو! عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

ویکسین کے بغیر لوگوں میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت درکار سطح تک لانے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت

ہو سکتا ہے کہ کوورونا وائرس کبھی بھی ختم نہ ہو۔۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسیز کے ڈائریکٹر مائیکل رائن کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ وائرس ہماری کمیونٹی میں ایک اینڈیمک بن جائے اور ہو سکتا ہے کہ یہ وائرس کبھی ختم نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی ختم نہیں ہوا ہے مگر ہم نے اس وائرس کا مقابلہ کرنا سیکھ لیا ہے۔ویکسین کے بغیر لوگوں میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت درکار سطح تک لانے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں کئی ماہرین ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے بہت وقت درکار ہے۔

About The Author