اسلام آباد:ملک بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسلام آباد میں ملک بھر میں سے ڈینگی کے سب سے زائد کیسز سامنے آئے،یہاں ڈینگی وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے۔
اسلام آباد سے ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہے،پولی کلینک میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 104 ہے ۔
پولی کلینک میں زیر علاج 4 مریضوں کی حالت غیر تسلی بخش جبکہ پمزمیں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 60 مریض زیر علاج ہیں اور ان میں سے بھی 4 کی حالت غیر تسلی بخش ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں 400 سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ 7 سو سے زائد سے مشتبہ مریض پمز اسپتال کی او پی ڈی میں آئے۔
وفاقی دارالحکومت کے نجی ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 90 سے زائد مریض داخل داہیں۔
واضح رہے کہ اب تک اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 41 سے زائد ہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور