عرب لیگ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل سے الحاق کا منصوبہ مسترد کردیا،،
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے زیادہ تر حصوں سے متعلق اسرائیل کی متنازع تجویز کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
یہ اقدام فلسطینیوں کے خلاف نیا جنگی جرم ثابت ہوگا۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ کانفرنس کے بعد عرب وزرائے خارجہ کی طرف سے مشترکہ بیان جاری ہوا۔
بیان میں کہا گیا وادی اردن سمیت 1967 میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے کسی بھی حصے کو الحاق کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد اور جن زمینوں پر اسرائیلی آباد ہیں
وہ سب فلسطینی عوام کے خلاف ایک نئے جنگی جرم کی نمائندگی کرتے ہیں،،
عرب لیگ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ قابض اسرائیلی حکومت کے منصوبوں کو فعال کرنے میں اپنے تعاون سے پیچھے ہٹ جائے،،
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں اسرائیل اور فلسطین تنازع کے حل کے لیے منصوبہ پیش کیا تھا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس