نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس وقت سے بھی پہلے امریکا پہنچ چکا تھا۔ صحت حکام کا انکشاف

اس وقت فلو کا سیزن چل رہا تھا اس لیے ان کیسز کو انفلوئنزا سمجھا گیا

امریکا کے مقامی صحت حکام نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس بتائے ہوئے وقت سے بھی پہلے امریکا پہنچ چکا تھا، تاہم اسے محض فلو سمجھا گیا۔

سانتا کلارا کاؤنٹی کے ہیلتھ آفیشلز کے مطابق کورونا جنوری ہی میں کیلی فورنیا میں گردش کر رہا تھا،

اور اس سے ہونے والی اموات کے بارے میں یہ غلط فہمی تھی کہ ان کی وجہ فلو ہے۔

امریکی کاؤنٹی کے افسران نے بتایا کہ 6 فروری کو 57 سالہ خاتون کی کرونا وائرس سے موت ہو گئی تھی، ،

اس وقت فلو کا سیزن چل رہا تھا اس لیے ان کیسز کو انفلوئنزا سمجھا گیا۔

تین کیسز کی نشان دہی اس لیے ہوئی ہے کیوں کہ میڈیکل ایگزامنرز ان کی موت کی وجہ سے مطمئن نہیں ہو سکے تھے ،

امریکا میں جو کورونا سے پہلی موت بتائی گئی ہے وہ 29 فروری کو واشنگٹن میں ہوئی تھی،

About The Author