نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

14اپریل2020:آج جموں اینڈ کشمیر میں کیا ہوا؟

جموں اینڈ کشمیر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بھارت میں لاک ڈاون کی میعاد میں 3 مئی تک توسیع

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)ب

ھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کے نام خطاب میں لاک ڈان کی میعاد 3 مئی تک توسیع کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمہ کے لیے ہمیں زیادہ قربانی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ

اس دوران اقتصادیات کا ضرور نقصان ہورہا ہے لیکن انسانی جانوں کو بچانا سب سے ضروری ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی وزیرعظم نریندر مودی نے کہا کہ

لوگوں نے پریشانیاں جھیل کر ملک کو بچایا۔کورونا کے خلاف لڑائی جاری رہے گی۔بھارت کورونا سے ہونے والے نقصان کو ٹالنے میں کامیاب رہا۔

تمام شہری اپنی ذمہ داری اداد کر رہے ہیں۔ لاک داون اور سوشل ڈسٹنسنگ کا اہتمام کریں۔ ماسک کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا آروگیہ کی ایپ ڈاون لوڈ کریں۔اپنے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کا خیال رکھیں، کسی کو نوکری سے نہ نکالیں


کورونا وائرس: مقبوضہ کشمیر میں آن لائن درس و تدریس

طلباکو گھر پر پڑھنے کے لئے 2500ٹیبلٹس دئے جار ہے ہیں

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)

مقبوضہ جموں و کشمیر میں حکومت نے کلاس 10 اور 12 کے طلبا کو ان کی پڑھائی میں مدد دینے کے لئے 2500 کم بجٹ کے تعلیمی ٹیبلیٹس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان میں درسی کتب اور دیگر متعلقہ مواد شامل ہوگا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ٹیلی کلاسوں اور ای لرننگ کے اقدامات کے آغاز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے سرکاری اسکولوں کے طلبا گھر میں ہی

تعلیم حاصل کرسکیں گے۔محکمہ تعلیم نے روزانہ 4 بجے سے دوردرشن پر ٹیلی کلاسز کا آغاز کیا ہے۔ صبح 5.30 بجے تک محکمہ تعلیم کے ذریعہ مقامی کیبل نیٹ ورکس پر بھی ٹیلی کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ ، زوم کلاوڈ ، اسکائپ ، گوگل کلاس روم جیسے پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن ورچوئل کلاسز کا آغاز کیا جارہا ہے۔


لاک ڈاون جہنم میں جائے، شراب نوشی جاری رہنی چاہئے
بھارتی ریاستوں میں شراب کی دکانیںکھلی ہیں اور کشمیر میں اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں :عمر عبداللہ

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)

مقبوضہ کشمیر میں سابق حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ

کشمیر واد ی میں لوگوں کو لاک ڈائون کے دوران اشیائے ضروریہ کی دکانات کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے

جبکہ بھارت کی بعض ریاستوں میں شراب کی دکانوں کو لازمی خدمات میں شامل کیا جارہا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ

لاک ڈاون جہنم میں جائے، شراب نوشی جاری رہنی چاہئے۔ عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بھارتی اخبارہندوستان ٹائمز اور ایک خبر رساں ایجنسی کے دو ٹوئٹس پوسٹ کئے ہیں

جن میں کہا گیا ہے کہ میگھالیہ اور آسام حکومتوں نے شراب کی دکانوں کو پیر سے کھلے رہنے کی اجازت دی ہے۔

About The Author