ستمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کے باعث ضمانت پررہا کیے گئے ملزم نے دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

عدالت نے ملزم کو متعلقہ عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا حکم دیدیا

کورونا وائرس کے باعث ضمانت پررہا کیے گئے ملزم نے دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

ملزم نے سپریم کورٹ سے ضمانت کا فیصلہ کالعدم ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے سرینڈر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20 مارچ کو کورونا وائرس کی وجہ سے ضمانت منظور کی۔

سپریم کورٹ نے 7 اپریل کو ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قراریتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا۔

وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سرینڈر کرنا چاہتے ہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد ضروری ہے۔

ضروری ہے کہ درخواست گزار سرینڈر کرکے دوبارہ گرفتاری دے۔

دوبارہ گرفتاری کے بعد ملزم ضمانت بعد از گرفتاری کی نئی درخواست دائر کرسکتا ہے۔

About The Author