نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: سویڈن میں لاک ڈاؤن نہ ہونے کو خطرناک قرار دیا جا رہا ہے

سویڈن میں 4 ہزار 4 سو سے زائد افراد میں موذی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ180 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں ۔

یورپ اس وقت کورونا وائرس کا مرکز ہے اور کئی یورپی ممالک میں تیزی سے نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ساتھ وہاں ہلاکتیں بھی ہو رہی ہیں۔

مگر سویڈن میں معمولات زندگی بحال ہے ۔ جسے خطرناک قرار دیا جا رہا ہے ۔

دنیا کے دیگر ممالک اور یہاں تک پڑوسی ممالک میں بھی سخت لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے باوجود سوئیڈن میں لاک ڈاؤن کا اعلان نہیں کیا گیا ۔

لوگوں نے کورونا کے ڈر کی وجہ سے باہر جانا بھی نہیں چھوڑا ۔ ریسٹورینٹس اور اسکول بھی کھلے ہیں ۔

سوئیڈن کی حکومت نے کسی بھی جگہ 50 افراد کے ایک ساتھ کھڑے ہونے تک کی اجازت دے رکھی ہے ۔

سویڈن میں چار ہزار چار سو سے زائد افراد میں موذی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

180 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں ۔

سویڈن میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی شرح برطانیہ سے بھی زیادہ ہے ۔

About The Author