نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں سیلاب سے تباہی

سبی اور کوہلو کے پہاڑی سلسلے میں ہونے والی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا  ہوگئی سیلابی ریلے نے ہرسال کی طرح نصیرآباد کا رخ کرلیا

سبی اور کوہلو کے پہاڑی سلسلے میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں سے سیلابی صوتحال پیدا ہوگئی ہے۔ سبی کی علاقے لہڑی سے گزرنے والی گوگھی ندی سے نکلنے والا سیلابی ریلا نصیرآباد کے علاقے میں داخل ہوگیا گندم اور پیاز کی تیار فصلیں تباہ لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی

سبی اور کوہلو کے پہاڑی سلسلے میں ہونے والی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا  ہوگئی سیلابی ریلے نے ہرسال کی طرح نصیرآباد کا رخ کرلیا گوگھی ندی میں پانی آنے کے باعث درمیانے درجے کا سیلابی ریلا نصیرآباد میں داخل ہوگیا جس سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی گندم اور پیاز کی فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں ،متاثرہ علاقے سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں ۔سیلابی ریلا ریلوے ٹریک کے عقب سے گزرنے کی وجہ سے ریلوے ٹریک کے متاثر ہونے  کے بھی کافی حد تک امکانات ہیں  علاقہ مکینوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی امداد نہیں دی جاری اور انتظامیہ اب تک وہاں نہیں پہنچ سکی ۔ واضح رہے کے سبی اور اور کوہلو کے علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے ہرسال سیلابی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے اور لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجاتے ہیں۔۔۔۔

About The Author