لاہور: پنجاب میں کورنا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہاہے ۔ ، مزید 60 افراد موذی مرض کا شکار ہو گئے ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کی طرف سے جاری بیان میں کہا کہا گیا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے 557 کنفرم مریض ہیں۔
کورونا وائرس سے 5اموات رپورٹ ہوئیں 5 صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوئے ۔ ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے 75 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 21 لاہورمیں 119 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کے مطابق گجرات میں 51، گوجرانوالہ 10، جہلم 21 اور راولپنڈی میں 19 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملتان شہر میں 3، فیصل آباد 9، منڈی بہاوالدین 4، ناروال 1، رحیم یار خان 1، وہاڑی 2 اور سرگودھا میں 2 مریض میں تصدیق ہوئی ۔
اعلامیے میں کہا گیاہے کہ اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، میانوالی میں 2 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ننکانہ صاحب میں 2، خوشاب میں ایک، ڈی جی خان شہر میں 5 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ