نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پبلشنگ ہاوس کامقبوضہ کشمیر میں قرنطین مراکز کو ایک ہزار کتب کا عطیہ

کتابیں تنہائی کے مراکز میں مقیم لوگوں کو اپنے وقت کا صحیح استعمال کرنے میں مدد کریں گی۔

پبلشنگ ہاوس کامقبوضہ کشمیر میں قرنطین مراکز کو ایک ہزار کتب کا عطیہ

سری نگر

سری نگر میں ایک معروف بک شاپ اینڈ پبلشنگ ہاوس گلشن بکس نے متعدد قرنطین مراکز کو ایک ہزار کتابیں عطیہ کی ہیں جو کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں قائم ہیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پبلشنگ ہاوس کے مالک شیخ اعزاز احمد نے کہا کہ کتابیں تنہائی کے مراکز میں مقیم لوگوں کو اپنے وقت کا صحیح استعمال کرنے میں مدد کریں گی۔

ہمیں ان تمام لوگوں کو ایک ہزار کتابیں عطیہ کرنے پر بے پناہ خوشی ہے جنھیں وادی میں مختلف مراکز میں رکھا گیا ہے۔

یہ پبلشنگ ہاوس 80000سے زیادہ کتابوں پر مشتمل نہرو پارک میں ایک بک شاپ کم کیفے چلاتا ہے۔اسے 2018 میں لمکا بک آف ریکارڈز میں شامل کیا گیا تھا۔

About The Author