نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کے بڑے شہروں میں بھرپور ڈس انفیکشن مہم کا آغاز

ڈس انفیکشن کا عمل شروع کرنے سے قبل محلول کی تیاری کے لیے ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کی تکنیکی مشاورت حاصل کی گئی ہے۔

لاہور: محکمہ بلدیات اور پنجاب ایمرجنسی سروسز نے آج اور کل پنجاب کے بڑے شہروں میں بھرپور ڈس انفیکشن مہم کا آغاز کر دیا۔
پنجاب میں دو روزہ شٹ ڈاون کے دوران شہر وں کی بہتر انداز سے ڈس انفیکشن ہو سکے گی۔
انتظامیہ، چیف آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کیطرف سے بس اڈوں، ریلوے سٹیشنوں اور ہسپتالوں کی ڈس انفیکشن کا آغازکیا ہے۔
ڈپٹی کممشنر کی جانب سے نوٹیفائی کردہ دیگر اہم مقامات کی بھی ڈس انفیکشن کی جائے گی۔
ڈس انفیکشن کے عمل کے دوران ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس کے فائر انجن اور 0.5 فی صد کلورین ملا محلول استعمال کیا جائے گا۔
ڈس انفیکشن کا عمل شروع کرنے سے قبل محلول کی تیاری کے لیے ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کی تکنیکی مشاورت حاصل کی گئی ہے۔
متعلقہ ڈپٹی کمشنرز مہم کی بھرپور نگرانی کر رہے ہیں اور لوگوں کو میڈیا کے ذریعے بھرپور آگہی دی جا رہی ہے۔
ڈس انفیکشن کے عمل میں احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے۔
لاہور: حکمہ بلدیات کی طرف سے جاری کردہ تمام ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیا رہا ہے۔

About The Author