نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

علی بابا بانی جیک ما نے کورونا سے متاثرہ ایشیائی ملکوں کے لیے طبی سامان عطیہ کا اعلان

2لاکھ دس ہزار ٹیسٹ کٹ ، اور چھتیس ہزار حفاظتی سوٹ سمیت تھرمامیٹر اور وینٹی لینٹر عطیہ کریں گے

علی بابا کے بانی جیک ما نے پاکستان سمیت کورونا سے متاثرہ ایشیائی ملکوں کے لیے طبی سامان عطیہ کرنے کا اعلان کردیا،،

ٹوئٹر پر انہوں نے کورونا کا شکار ایشیائی ممالک کی ہمت بندھاتے ہوئے کہا کہ وہ ہنگامی صورتحال میں اٹھارہ لاکھ ماسک ،

2لاکھ دس ہزار ٹیسٹ کٹ ، اور چھتیس ہزار حفاظتی سوٹ سمیت تھرمامیٹر اور وینٹی لینٹر عطیہ کریں گے۔ انہوں نے پاکستان سمیت افغانستان ،

بنگلادیش، کمبوڈیا، لاؤس ، مالدیپ ، کمبوڈیا، منگولیا، میانمار، نیپال اور سری لنکا کو سامان دینے کا اعلان کیا ہے۔

جیک ما کے مطابق طبی سامان کی تیز ترسیل آسان نہیں ہے لیکن وہ اسے جلد منزل تک پہنچائیں گے۔

About The Author