نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے 15 نئے کیسز سامنے آگئے ، متاثرہ مریضوں کی تعداد 32 ہوگئی

خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا وائرس کے باعث دو ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔

پشاور: محکمہ ریلیف خیبر پختونحواہ کے مطابق ڈی آئی خان سے 3، کرم 5، مردان 3،لوئر دیر 1، ملاکنڈ 1، پشاور 1، ہری پور سے 1 نیا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

تمام متاثرہ افراد کو ڈیرہ اسماعیل خان درہ زندہ آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

محکمہ ریلیف کا متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ان کے پتے پر صوبائی حکومت کی جانب سے فوڈ پیکیج بھجوانے کی ہدایت۔

محکمہ ریلیف نے اپیل کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور پولیس قرنطینہ میں متاثرین کے ساتھ نرمی و شفقت سے پیش آئے ۔

خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا وائرس کے باعث دو ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔

About The Author