پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظرتمام پارٹی سرگرمیوں کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
باچا خان مرکز پشاورسے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں محدود کریں تاکہ مہلک وائرس سے بچا جا سکے۔
میاں افتخار حسین نے کہا کہ عام عوام کو بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں کم سے کم رکھیں تاکہ ان کی زندگی کا تحفظ ممکن ہو سکے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے کوئی بھی اجتماع منعقد نہیں ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی 5 اپریل تک اپنی سیاسی سرگرمیوں کو معطل کررہی ہے۔ کارکنوں سے درخواست ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وباسے نمٹنے کے لئے لوگوں کی مدد کریں۔
اس حوالے سے نئی صورتحال کے مطابق پارٹی کارکنان کو آگاہی دی جائے گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب