سندھ میں کرونا وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہوگئی۔
اس سے قبل آج صبح خبر آئی تھی کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مزید نو مریض سامنے آگئے،، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہوگئی، مہلک وائرس سے متاثرہ14 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔
وزارت صحت سندھ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق بارہ افراد قرنطینہ میں موجود ہیں، ایک مریض صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج ہوچکا ہے۔
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے چمن میں پاک افغان سرحد مزید سات روز کے لیے بند کردی گئی ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے مزید نو کیسز سامنے آگئے۔
جس کے بعد ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد سولہ ہوگئی ہے۔
مہلک وائرس سے متاثرہ تیرہ افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق بارہ افراد قرنطینہ میں موجود ہیں۔
صوبائی وزیر ناصرحسین کا کہنا ہے کہ جن مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی وہ مختلف ملکوں سے ہوکر آئے ہیں۔
کرونا کے معاملے پر دوسرے صوبوں اور وفاق نے کوئی دلچسپی نہیں لی۔
دوسری طرف کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا پہلا مریض یحیٰ جعفری صحت یاب ہو کر واپس گھر جا چکا ہے۔
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاک افغان چمن سرحد مزید سات روز کےلیے بند کردی گئی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ