نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: 29 مارچ سے شروع ہونے والا انڈین پریمیر لیگ مقابلہ منسوخ ہونے کا خدشہ

آئی پی ایل کا پہلا میچ ممبئی انڈینز اور چینئی سپر کنگز کے درمیان ہونے والا ہے

9 مارچ 2020

مہاراشٹر:تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)رد ہو سکتا ہے۔ آئی پی ایل کا پہلا میچ ممبئی انڈینز اور چینئی سپر کنگز کے درمیان ہونے والا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے کئی حصوں میں کھیلوں کے مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں۔

بی سی سی آئی کے مطابق آئی پی ایل کا پہلا مقابلہ 29 مارچ کو ہونا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ملک میں درج حرارت 25 ڈگری تک ہو گا جس میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

اس لئے ابھی یہ یقین سے تو نہیں کہا جا سکتا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والا آئی پی ایل منسوخ ہو سکتا ہے، لیکن اگر یہ زیادہ پھیل گیاتو پھر آئی پی ایل منسوخ ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مقابلے کی تاریخوں کو آگے بڑھانا بہت مشکل ہے کیونکہ کرکٹ کے انٹرنیشنل کیلنڈر کو مد نظر رکھ کر ہی آئی پی ایل کی تاریخوں کو طے کیا جاتا ہے۔

اس لئے اس کی تاریخوں کو آگے پیچھے کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، بس اتنا ہو سکتا ہے کہ حالات بگڑنے پر اس کو منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہاہے کہ آئی پی ایل میچ کے دوران آنے والی بھیڑ کی وجہ سے کورونا وائرس تیزی سے پھیل سکتا ہے اس لئے آئی پی ایل کی تاریخوں کو آگے بڑھا دینا چاہیے۔

About The Author