لاہور: سعوی عرب کی پروازیں معطل ہونے پر عمرہ زائرین نے اپنی رقم کی واپسی کیلئے ٹریول ایجنٹس کے دفاتر کا رخ کر لیا، صورت حال سے ایجنٹس مشکلات کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے عمرہ کی ادائیگی کیلئےسعودی عرب جانے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پروازیں معطل ہونے کی خبر تو مل گئی ہے لیکن بکنگ کے پیسے کب واپس ملیں گے یہ نہیں بتایا گیا۔ انہوں نے ٹریول ایجنٹس سے اپنی رقوم کی جلد از جلد واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری طر ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ ٹکٹسں سمیت عمرہ زائرین کی بکنگ کے پیسے ادا کر چکے ہیں ،ہم تو بس کمیشن رکھتے ہیں اب زائرین کو رقم کیسے لوٹائیں؟
لاہور میں رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کی تعداد چار سو کے قریب ہے، جن کا مطالبہ ہے کہ حکومت پروازیں ری شیڈول کرنے کا میکنزم بنائے، تاکہ نقصان کا ازالہ ہو سکے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ