نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کا جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ

سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل نے کہاہے کہ سابق اٹارنی جنرل کا استعفی اورموجودہ اٹارنی جنرل کا کیس لڑنے سے انکار سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہے

سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا

اس ضمن میں جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے بدنیتی پر مبنی ریفرنس تیار کیا تھا، وزیر قانون نے عدلیہ کو تقسیم کرنے کوشش کی۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے عدلیہ کو تقسیم کرنے کیلئے ریفرنس تیار کروایا۔ عدلیہ کو تقسیم کرنے کے بعد فروغ نسیم وکلا کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل نے کہاہے کہ سابق اٹارنی جنرل کا استعفی اورموجودہ اٹارنی جنرل کا کیس لڑنے سے انکار سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہے

About The Author