اکتوبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

24فروری 2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو رہائی آج بھی نا مل سکے گی,نیب نے لیگی رہنماوں کی درخواست ضمانت پر آج ہونے والی سماعت کو ملتوی کرنے کی استدعا کردی،نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر،شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت آج سماعت کے لئے مقرر ہے،درخواست

کوئٹہ: مغربی بائی پاس کے قریب گیس ٹینکر میں دھماکہ  آگ لگنے سے جھلس کر6افراد جاں بحق۔ گیس کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواریاں پیش آئیں، ریسکو آپریشن کے دوران 2 ریسکیو اہلکار کی حالت غیر ہوگئی

لاہور: گرلز ہاسٹل سے لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ،سحر خان کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا، ذرائع مردہ خانہ، سحر کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی،سحر خان ہائیپر ٹینشن کی مریضہ تھی،سحر کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے، سحر کی لاش گذشتہ روز تھانہ نواب ٹاون کی حدود میں گرلز ہاسٹل سے ملی تھی،دوستوں کے کافی دیر دروازہ کھٹکھٹانے اور جواب نہ ملنے پر موت کا انکشاف ہوا تھا،ا بتدائی رپورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ، فیصل واڈا نااہلی کیس پر آج سماعت نہیں ہوسکی، جسٹس عامر فاروق کی رخصت کے باعث مقدمات کی فہرست منسوخ کردی گئی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج گنگا رام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔600  بستروں پر مشتمل اسپتال 7 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہو گا،عمارت کی تعمیر پر 4 ارب روپے جبکہ طبی آلات و مشینری کی خریداری پر 3 ارب روپے لاگت آئے گی

سوشل میڈیا کیلئےمجوزہ حکومتی قوانین کی معطلی کے خلاف درخواست  مسترد کردی گئی ہے ۔اسلام آبا دہائیکور ٹ نے کیس میں وفاق حکومت کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر فریقین 14 روز میں جواب جمع کرائے۔

سندھ ہائیکورٹ، شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے خلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے حکومت سندھ کو نوٹس جاری، عدالت نے فریقین سے 11 مارچ تک جواب طلب کرلیا

سندھ ہائیکورٹ، کراچی میں زہریلی گیس کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، واقعے کی تحقیقات اور معاوضے کیلئے میں درخواست دائر، عدالت کا صوبائی و وفاقی حکومت کو نوٹس جاری، عدالت کا فریقین سے 11 مارچ تک جواب طلب

لاہور: پاکستان ریلوے کا عوام کی سہولت کیلئے ایک اور احسن اقدام، لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان نئی ٹرین چلانے کا فیصلہ ،لاہور سے گوجرانوالہ ایکسپریس آج سے سروس شروع،وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے آج گوجرانوالہ میں نئی ٹرین سروس کا افتتاح کردیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا بیان، نیب عدالتوں میں ثبوت پیش کرتے وقت عدالتوں سے مفرور ہے ،عمران صاحب کے حسد، انتقام، حکم اور انا کی تسکین کے لئے نیب عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہی، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانتوں کے معاملے میں نیب مجرمانہ تاخیر کا دانستہ رویہ اپنائے ہوئے ہے،مریم اورنگزیب

لاہور:مسلم لیگ نے کے ممبر قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کا نیب تحقیقات کو چیلنچ کرنے کا فیصلہ,رانا ثناءاللہ کی قانونی مشاورتی ٹیم سے مشاورت مکمل۔۔پٹیشن تیار کرنے کی ہدایت ,رانا ثناء اللہ نے نیب کے کال اپ نوٹسز کو چیلنج کرنے کی ہدایت کی ہے،زرائع

کراچی سمیت سندھ بھر کے کالجز میں اسمبلی لازمی قرار ، اساتذہ کالج پہنچنے لگے ، مگر طلبہ کو کالج کون لائے؟؟ نارتھ کراچی فائیو ایل کالجز کی انتظامیہ کی لاپرواہی ،طلبہ نے کالج کو تفریحی مقام سمجھ لیا، مرضی سے کالج آنے لگے،کالج میں پینے کا پانی اور واش رومز موجود نہیں ، طلبہ کا شکوہ ،سہولیات نا ہونے سے پڑھائی متاثر ہوتی ہے ، طلبہ

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس سے متعلق  سپریم کورٹ میں جاری کیس میں وفاق کی نمائندگی سے معذرت کرلی ہے ۔

سپریم کورٹ میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت کی سماعت، عدالت نے نیب سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سمناعت  10 مارچ تک ملتوی، سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی

سندھ ہائیکورٹ، ویب سائٹس پر فحاشی مواد رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت ، سوشل میڈیا سے متاثرہ بچی عدالت میں پیش ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں ایسی ویبسائٹ کی وجہ سے بچوں کی زندگیاں خراب ہو رہی ہیں، درخواست میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی،وزارت داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست اقبال کاظمی نامی شہری نے دائر کیمقصد صرف نوٹس نہیں ہونا چاہیےاصل مقصد معاملہ حل ہونا ہے  جسٹس محمد علی مظہر

سندھ ہائیکورٹ ، نقیب اللہ قتل کیس، سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کی حاضری سے استثنیٰ سے متعلق درخواست کی سماعت ، راو انوار کے وکیل نے دلائل کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے مفت چائے کی سہولت، سول ایوی ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹی سٹال لگا دیئے، بیرون ملک اور اندرون ملک جانے والے مسافروں کو مفت چائے ملے گی، چائے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بنے ٹی سٹال سے حاصل کی جاسکے گی ترجمان ایوی ایشن ڈویژن

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 154.20 سے بڑھ کر 154.24 روپے کا ہوگیا ،فاریکس ڈیلرز

سندھ ہائیکورٹ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے صوبائی و وفاقی حکومت سے 17 مارچ تک جواب طلب کرلیا، صوبائی و وفاقی حکومت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے درخواست گزار

شہر میں دو نئے اضلاع بنانے پر حکومت سندھ کے خلاف درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ، نئے اضلاع بنانا تو حکومتوں کا کام ہے،بتایا جائے کہ عدالت اضلاع بنانے کے خلاف کس طرح درخواست سن سکتی ہے، ہاں اگر کوئی ضابطے کی خلاف ورزی ہوئی تو اس کے بارے میں بتایا جائے، عدالت عدالت نے درخواست گزار سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے

لاہور ہائیکورٹ نے خاتون اول بشری بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا کے خلاف دو شہریوں کو پولیس کے ذریعے اٹھوانے پر مقدمہ کے اندراج کی درخواست خارج کر دی..عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی وہ ملزمان کی ضمانت کے لیے رجوع کریں،

پاکستان میں پولیو کیسز کالے پھیلاؤ کا معاملہ ، گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انی شییٹو (جی پی ای آئی) کے آزاد مانیٹرنگ بورڈ (آئی ایم بی) کی رپورٹ جاری،  پولیو کے تدارک میں غیرفعال ٹیم ورک اور عدم سیاسی اتفاق سب سے بڑی وجہ قرار، عالمی مانیٹرنگ ادارے کے رپورٹ، خوفزدہ ماحول، ناکافی مشاورت، عدم تعاون بھی پولیو کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ ہے،اداروں اور محکموں میں اندرونی رسہ کشی، تعلقات میں بگاڑ بھی مہم میں بہتری نہیں لا سکا، رپورٹ

لاہور ہائیکورٹ،شہباز تتلہ کیس میں اسد بھٹی کی غیر قانونی حراست کے خلاف کیس کی سماعت، عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور نے جواب داخل کروا دیا، اسد بھٹی شہباز تتلا قتل کیس میں نامزد ملزم ہے، اسد بھٹی مفرور ہے پولیس کی پاس گرفت میں نہیں، گرفتاری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ، پولیس کا ہائیکورٹ میں جواب

پی ایس ایل کے لیے کمنٹری ختم کردی  ہے،کمنٹری میں  رمیز راجہ بہترین کردار ادا کرتے ہیں،وزیراعظم  نے وعدہ کیاتھا پورا پی ایس ایل پاکستانی میدانوں کی زینت ہوگی،وزیراعظم عمران خان  کی کوششوں سے پی ایس ایل ممکن ہوا،فیصل جاوید

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی میڈیا سے گفتگو، 6 ماہ کی قید اور بدترین سیاسی نشانہ بننے کے بعد آج وکلاء سے ملنے آیا ہوں، وائس چیرمین پاکستان بار کونسل سے درخواست کرنے آیا ہوں کہ جھوٹے مقدمات جن میں ریاست ملوث ہو اس کے خلاف سامنے آئیں، پیپلزپارٹی اور مولانا نے احتجاج کا اعلان کیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائی جائے، کسی بھی عبوری حکومت کو قبول نہیں کریں گے

ڈائریکٹرجنرل ٹرینگ اینڈ ریسرچ کسٹمزکراچی سے پاس آئوٹ ہونے والے اسسٹنٹ کلکٹرز کسٹمزکی پاسنگ آئوٹ تقریب سے قائمقام چیئرپرسن فیڈرل بورڈ آف ریونیونوشین جاوید امجد کاخطاب

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا سیمینار سے خطاب، وقت کے ساتھ ساتھ توانائی کی ضروریات بڑھ رہی ہیں، سی پیک کے تحت توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں، سی پیک دونوں آہنی بھائیوں پاکستان اور چین کی مثالی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، کراچی سے پشاور تک موٹر وے مکمل ہونے سے سفری دورانئیہ 50 فیصد کم ہوا ہے

پشاور بی آر ٹی منصوبے کے بعد خیبرپختون خوا حکومت کا ایک اور میگا پراجیکٹ تاخیر کا شکار، 160کلومیٹر طویل سوات ایکسپریس وے کی تعمیر مئی 2019 میں مکمل ہونا تھی جو تاحال نہ ہوسکی،دستاویزات

سپریم کورٹ کے باہر وزیر قانون فروغ نسیم کی گفتگو، مجھے خالد جاوید کی تعیناتی پر کوئی تحفظات نہیں ہیں، خالد جاوید سے بھائیوں والا تعلق ہے، میرے والد کا خالد جاوید کے والد کے ساتھ پرانا تعلق ہے، میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔۔۔ اور اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔۔فروغ نسیم

*جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس سے متعلق کیس *اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی

میانوالی: تھانہ کالاباغ کے نواحی علاقہ کچھ تندر خیل میں کل شام کو لاپتہ ہونے والے 4 سالہ بچہ رحمان اللہ کی لاش گھرکے قریب سے برآمد۔.ڈی پی او حسن اسد علوی نے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ کالاباغ انسپکٹر کو نامعلوم ملزمان ٹریس کرکے 24 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین کو بجلی فراہم کرنیوالی ٹرانسمیشن لائن پر حکم امتناع میں 28 فروری تک توسیع کر دی،عدالت نے  ڈی جی ماحولیات اور ڈی جی پی ایچ اے کو 28 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

کوئٹہ: 2 روز قبل ایران میں کروناوائرس سے متعلق خبر ملی،ہمسایہ ملک ایران میں کروناوائرس کی موجودگی کے بعد فوری اقدامات کئے گئے، کروناوائرد کے پیش نظر تفتان بارڈر مکمل بند ہے، جام کمال

لاہور: لاہور ہائیکورٹ، آٹا اور چینی کی قلت کیخلاف درخواستوں پر سماعت30مارچ تک ملتوی ، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کر لیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بھی جواب طلب کر لیا

وزیر ریلوے شیخ رشید کا گوجرانوالہ میں  میڈیا سے  گفتگو میں کہا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کوعمران خان کا مخالف نہیں سمجھتا،مریم نواز کو لندن نا بھیجنے کا فیصلہ کابینہ کا ہے،ہماری حکومت کے مخالف بجلی اور گیس کے بل ہیں،شیخ رشید

سکھر: خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کے لئے درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ، عدالت نے خورشید شاہ سمیت 18 لوگوں کی درخواست پر سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی

پشاور ہائی کورٹ کے باہر فائرنگ کا واقعہ، واقعہ میں ایک شخص جاں بحق، حملہ آور گرفتار،جاں بحق ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہ ہوسکی

اسلام آباد: تربیلا میں پانی کی آمد  20 ہزار700 کیوسک اور اخراج  43 ہزار  کیوسک ہے، منگلا میں پانی کی آمد15   ہزار600  کیوسک اور اخراج  40  ہزار  کیوسک ہے،  چشمہ میں پانی کی آمد 49 ہزار  200کیوسک اور اخراج  50 ہزار  کیوسک ہے: ترجمان واپڈا

کراچی:سندھ پولیس کے جرائم میں کمی کے دعوے،اعدادشمار مختلف کہانی بیان کررہے ہیں، جنوری 2019 کے مقابلے میں  جنوری 2020 میں   جرائم میں 45 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال  مختلف وجوہات کی بنا پر قتل کے واقعات 43 فیصد بڑھ گئے، سی پی ایل سی رپورٹ

زینب الرٹ بل سینیٹ اجلاس میں2 مارچ کو  پیش کیا جائے گا، ترامیم کے تحت پولیس بچے کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہوگی،ایف آئی آر کے اندراج سے انکار کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی ہوگی،بچوں سے زیادتی کے کیسز خصوصی جج سنیں گے، منظور شدہ زینب الرٹ بل کا اطلاق پورے ملک میں ہوگا

بہاولنگر۔نواحی علاقہ محمد پور شاہ واں میں  جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے خاتون قتل،مقتولہ عبیدہ رشید کا رشتے داروں سے  جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا،پولیس

لاہورہائیکورٹ ،کائٹ فلائنگ ایکٹ ترامیم 2009 کے خلاف کیس کی سماعت، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا ، چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے محمد رفیق عامر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی

سٹی کورٹ:سربراہ تنظیم( ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف کنور نوید کی ہتک عزت کی درخواست، وکیل صفائی کی استدعا پر عدالت نے سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی، عدالت کا آئندہ سماعت  پر وکلا کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت، مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں فاروق ستار

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نغمہ جاری کر دیا، گلوکار شجاع حیدر نے تخلیق کردہ نغمے ” اللہ اکبر” میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا  ہے

منچن آباد:منچن آباد کے صادقیہ کینال سے نکلنے والی نہر میں 60فٹ چوڑا شگاف،شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی گندم،سرسوں اور چارے کی فصلیں تباہ

لاہور: شہر لاہور کی صفائی کی دائیگیاں ہوں گی ایک بار پھر ڈالرز میں، ایل ڈبلیو ایم سی نے اوزپاک اور البراک کے معاہدے میں دو ماہ کی توسییع کردی، دونوں کمپنیوں کو ڈالرز میں ادائیگیاں کی جائیں گی،پی ٹی آئی حکومت نے روپوں میں ادائیگیاں کرنے کا اعلان کیا تھا، البراک اور اوزپاک کمپنی کو بیس ڈالر فی ٹن کچرا اٹھانے کا معاوضہ دیا جاتا تھا۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی، عدالت نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کر لی

لاہور پولیس آپریشنز ونگ کا پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، رواں سال اب تک 670ملزمان گرفتار جبکہ646مقدمات درج کیے گئے ، مجموعی طور پر11ہزار سے زائد پتنگیں،340چرخیاں،462 پنی ڈور اور170 ڈورگچھیاں برآمد پولیس

ججزتقرری، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 4 مارچ کو طلب کرلیاگیا،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ججز تقرری سےمتعلق  جوڈیشل کمیشن کااجلاس ہوگا

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شریف فیملی بارے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے بیان کا معاملہ ،،، لیگی قیادت نے پارٹی رہنماوں کو بلاول کے بیان پر ردعمل دینے سے روک دیا ،،، اعلی قیادت نے بلاول کے بیان پر سابق صدر آصف زرداری کو احتجاج  بھی ریکارڈ کرایا

لاہور:موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران پنجاب میں 10کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،6کروڑ80لاکھ پودے سرکاری جنگلات، 4کروڑ محکمہ دفاع کی زمین، 2کروڑ دیگر سرکاری محکموں کی زمینوں جبکہ 2کروڑ50لاکھ پودے نجی زمینوں پر لگائے جائیں گے۔ 2019میں مون سون شجر کاری مہم  کے دوران مقررہ ہدف 90لاکھ سے 20لاکھ زائد پودے لگائے گئے۔ بریفنگ

رجسٹرار اعتراضات کیخلاف پرویز مشرف کی چیمبر اپیل پر سماعت کل تک ملتوی ،جسٹس عمر عطاء بندیال کی مصروفیت کے باعث سماعت کل تک ملتوی کی گئی ، پرویز مشرف نے سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی

نواب شاہ:سکرنڈ قومی شاہراہ گاوُں جلالانی کے قریب ایک شخص ایک لاکھ 32 ہزار کے وی  ہائی ٹینشن لائن کےکھمبے پر چڑھ گیا،نامعلوم شخص کو کھمبے سے اتارنے کی کوشش جاری،شاہ،حیسکو انتظامیہ نے ہائی ٹینشن لائن میں بجلی کی فراہمی بند کردی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس، قبائلی اضلاع میں سڑکوں کے روڈز کی تقسیم کا معاملہ ، کمیٹی اراکین کی سی اینڈ ڈبلیو حکام پر برہمی کا اظہار، 100 میں سے 60 فیصد سڑکیں صرف ایک ڈسٹرکٹ ایف آرز کو کس بنیاد پر دئیے ہیں، رکن پارلیمنٹ ظفر باغی، ہمیں بتایا جائے کہ قبائلی اضلاع میں 100 کلومیٹر کے سڑکوں کی تقسیم کا فارمولا کس نے بنایا ہے، علی وزیر

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے،صدر ٹرمپ کو مودی سےامن و استحکام کو متاثر کرنے والے مسائل  پر بات کرنی چاہیے،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی خراب ہے،مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاوَن کو200روز سے زیادہ ہوچکے،وزیرخارجہ

اسلام آباد : حج 2020 کے لیے درخواستوں کی وصولی کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا*وزارت مذہبی امور کی جانب سے تمام مجاز بنکوں کو اطلاع کردی گئی، کابینہ سے عدم منظوری کے باعث پہلی تاریخ میں التوا کیا گیا تھاحج درخواست فارم 25فروری سے 6 مارچ تک وصول و جمع کروائے جاسکتے ہیں، 25 فروری بروز منگل سے درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا ،  درخواستوں کی وصولیاں بغیر کسی تعطیل 6 مارچ تک جاری رہیں گی ، ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کئے جائیں گے، وزارت مذہبی امور

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کراچی کو بااختیار بنانے کے لئے متحرک ہو گئی، کراچی میں بلدیاتی اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں ، تحریک انصاف نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ، بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقل کیے جائیں,استدعا

کرونا وائرس کی منتقلی کا خدشہ، اسلام آباد میں چینی باشندوں کیلئے کرونا آئیسولیشن سنٹرز قائم،چینی کمپنی نے اپنے ملازمین کیلئے دو آئیسولیشن سنٹرزقائم کئے ہیں، این آئی ایچ کی ٹیم کا چینی کمپنی کے کرونا آئیسولیشن سنٹر کا دورہ،چینی کمپنی کے 300 ملازمین کی رواں ماہ چین سے واپسی شروع ہو گی، چینی کمپنی کے ملازمین کو 14 روز آئیسولیشن سنٹرز میں رکھا جائے گا، زرائع

سینیٹر رحمان ملک کی کوئیٹہ آمد و صحافیوں کے سوالات کے جواب ، سینیٹر رحمان ملک کمانڈ اینڈ سٹاپ کالج کوئیٹہ میں سیکورٹی کے موضوع پر لیکچر دینگے، افسوس کہ امریکی صدر ٹرمپ آج گجرات ہے جہاں مودی نے مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا، سینیٹر رحمان ملک

پاکستان تحریک انصاف کراچی کو بااختیار بنانے کے لئے متحرک ہو گئی,کراچی میں بلدیاتی اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں , تحریک انصاف نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی , بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقل کیے جائیں,سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس  1979 کی شق 18 کو کالعدم قرار دیا جائے,پارلیمنٹ ایکٹ 2013 کی شق 74 اور 75 کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے,کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت دی جائے,استدعا

صومالیہ کی پاکستان میں سفیر خدیجہ محمد المخزومی کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ۔ صومالی سفیر کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔ ترجمان

کوئٹہ،کورونا وائرس پر سیاست اور پوائنٹ اسکورننگ نہیں کرنی چاہیے،حکومت کے کورونا کے حوالے سے اقدامات ناکافی ہے،سیکرٹری صحت بلوچستان میں پہلی مرتبہ بلوچستان میں آئے ہیں،پورے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کی جائے،سردار یار محمد رند

بہاولنگر۔ہارون آباد روڈ پر تیز رفتار کار اور بس میں تصادم،حادثے میں خاتون سمیت دو  افراد جاں بحق ،دو زخمی،ریسکیو ذرائع

لاہور۔ زمین نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ  کی پریس کانفرنس ، نیشنل پولو چمپئن شپ میں 6 ٹیمیں حصہ لینگی، ٹورنامنٹ میں ارجنٹینا اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے 6 غیر ملکی کھلاڑی شریک ہیں، چمپئن شپ کے ایمپائرنگ کے فرائض 2 غیر ملکی امپائر ادا کرینگے

سندھ حکومت نے پیاز بیرون ملک ایکسپورٹ کرنے پر وفاق کے پابندی لگانے والے فیصلے کو مسترد کردیا، پیاز بیرون ملک ایکسپورٹ کرنے پر پابندی لگانا مزدور اور زراعت دشمن پالیسی ہے,اسماعیل راہو

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ادارہ تحقیقات اسلامی کے زیر اہتمام  سائبان,پاکستان بین الاقوامی کانفرنس براے بین العقائد مکالمہ و قومی ہم آہنگی میں خطاب ،موجود حکومت ریاست مدینہ کے ماڈل کی پیروی کر رہی ہے،حکومت امن و امان کی ترویج اور مذہبی عقائد کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں، اسد قیصر

مرتضی وہاب کی پریس کانفرنس جب بلاول بھٹو عوام کے حقوق اور رابطہ مہم کی بات کرتے ہیں تو حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ جاتی ہے, موجودہ حکومت کو بلاول بھٹو زرداری فوبیا ہوگیا ہے, ایک خاتون نے سندھ حکومت کے جانے کی بات کی میرے خیال میں انکے اپنے اتحادی ان سے ناراض ہوگئے ہیں

محراب پور : صحافی عزیز میمن کے قتل کا معاملہ،  محراب پور پولیس نے گرفتار کیمرہ مین کو کنڈیارو کی عدالت میں پیش کیا۔ کنڈیارو کی عدالت نے ملزم اویس کو مزید تین دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔عدالت نے 27فروری کو پراگریس رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ پولیس

پشاور:گورنرخیبر پختونخوا کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن گومل یونیورسٹی معطل، دلنواز خان پر جعلی ڈگریوں کے اجرا، انتظامی اور مالی بے ضابطگیوں کا الزام تھا، انکوائری کے دوران دلنواز خان پر الزامات ثابت ہوگئے، معطلی کے دوران دلنوازخان کی گومل یونیورسٹی احاطہ میں داخلہ پر پابندی

سونے کے فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن میں  2 ہزار روپے کا اضافہ، فی تولہ سونا96300 روپے کاہوگیا، 10گرام  سونے کی قیمت 1715 روپے اضافے سے 82562 روپے ہوگئی، سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس، کرونا وائرس خطرناک وبا کی صورت میں پھیل رہا ہے،کرونا سے متعلق ایران جانے والے زائرین کو آگاہی دینا چاہتے ہیں،ایران کا سفر  کم سےکم کیا جائے,کرونا وائرس خطرناک وبا کی صورت میں پھیل رہی ہے,حکومت زائرین کے زیارات پر جانے پر پابندی نہیں لگا رہی,زائرین ہوں یا تاجر، ایران کے سفر کو کم از کم کیا جائےوفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری

عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کانفرنس  10 مارچ کو باچا خان مرکز پشاور میں ہو گی ، کانفرنس میں خبیر پختوانخوا خصوصا قبائلی اضلاع کے مسائل ، افغانستان کی صورت حال زیر غور آئے گی ، اے این پی کا وفد آج سیاسی جماعتوں کو کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے دے گا ، اے این پی کے وفد میں میاں افتخار ، زاہد خان ، اور امیر حیدر ہوتی شامل ہوں گے

لاہور: لاہور ہائیکورٹ، مارشل لاء اتھارٹی کے حکم پر میانی صاحب قبرستان کی اراضی کے نام پر گھروں کی مسماری کے خلاف درخواستوں پر سماعت، بادی النظر میں میانی صاحب کمیٹی نے طاقت دکھائی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،قبرستان کمیٹی یا تو لوگوں کی زمینوں کی ایکوزیشن دکھائے یا ثابت کرے کہ لوگوں نے اپنی رضا مندی سے زمینیں قبرستان کو دیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر میانی صاحب کمیٹی کو 1962ء سے آج تک قبرستان کو منتقل کی گئی اراضی کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا

صدرٹرمپ کے دورہ بھارت کےدوران اُنکے پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں، امریکی صدر کے دورہ بھارت کے ساتھ پاکستان کے دورے کی خبریں درست نہیں، عائشہ فاروقی

لاہور: ڈپٹی اسپیکر اور وزارت قانون میں معاملات طے پا گئے ،اسپیکر چوہدری پرویز الہی نے ڈپٹی اسپیکر اور وزیر قانون کو اکٹھے بٹھا دیا ،اسپیکر چوہدری پرویز الہی کی زیرصدارت ملاقات میں  سردار دوست مزاری اور وزیر قانون راجہ بشارت شریک

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار میں شدید مندی، دوران کاروبار100انڈیکس میں1140پوائنٹس کی کمی، کاروبار کے دوان انڈیکس39ہزار105پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا

لاہور:متروکہ وقف املاک بورڈ میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی کا انکشاف، جعلی ڈگری ثابت ہونے پر اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسرکو برخاست کیا گیالیکن اسے نے چارج نہ چھوڑا، اے ایس او ملک زاہد امجد کے خلاف شروع انکوائری کو تین سال گزر گئے لیکن کوئی فیصلہ نہ ہوسکا

خیبرپختونخوا اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کردی گئیں, اسپیکر نے 36 کمیٹیوں کی تحلیل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی

لیہ:  کروڑ لعل عیسن  میں دو کنال رقبہ کے تنازعہ پردوگروپوں میں جھگڑاا، فائرنگ سے 40 سالہ شخص قتل،  ذوالقرنین شاہ نے اپنے ہی رشتہ دار توقیر شاہ کو  فائرنگ کرکے قتل کر دیا

اقراء فروغ تعلیم اسکیم میں خیبرپختونخوا کے بلیک لسٹ اسکولوں کو ادائیگیوں کا انکشاف، پشاور کے 28، مردان15، مانسہرہ 22، سوات6، کوہاٹ میں 5 اسکولز کو کروڑوں کی ادائیگی ہوئی،انکوائری میں 11 اسکول جعلی نکلے،وجود نہ ہونے کے باوجود ایک کروڑ 89 لاکھ 35 ہزار روپے دیئے گئے،بجٹ آفیسرایجوکیشن فائونڈیشن

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس اپوزیشن شور شرابے کے باعث ملتوی اجلاس کل دوپہر دوبجے منعقد ہوگا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ ، وزیراعظم عمران خان نے”نیو بلیو ایریا” منصوبے کی منظوری دے دی،  ایف 9 پارک کے بالمقابل منصوبے کے لئے 170 کنال اراضی مختص

سینیٹر حافظ عبد الکریم کی زیر صدارت سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس، اجلاس میں حج 2019 اور حج 2020 کے اخراجات کا موازنہ کیا گیا،حج پیکج میں رہائش، حج اخراجات، کھانا،ٹرانسپورٹ اور ایئر ٹکٹ شامل ہیں،سیکرٹری مذہبی امور

لاہور ہائیکورٹ میں نئے سوشل میڈیا رولز کے خلاف کیس کی سماعت،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا،چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی

مردان۔تھانہ صدر کا علاقہ غریب آباد نزد فضل حق کالج میں فائرنگ،4سال قبل ساڑھے چار سالہ بچی مریم کو زیادتی کے بعد تیز دار آلے سے قتل کرنے والا مبینہ ملزم ہلاک،پولیس

طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے گومل یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے سربراہ گرفتار , ایف آئی اے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا بیان،عمران نیازی دماغ کی جگہ ڈیڑھ سال سے معیشت صرف زبان سے چلا رہے ہیں،نوکریاں جنگل اور سکون قبر دے گی، عمران پاکستان کو شداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں

اسلام آباد:23 مارچ کی آمد انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کمر کس لی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد 10 مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی،تمام سرگرمیوں پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،نوٹیفکیشن جاری،پتنگ بازی،مجالس،جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی،،

سندھ میں محتسب اعلی کی تقرری کا معاملہ ، سندھ حکومت نے خاموشی سے محتسب اعلی تعینات کردیا، گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر اعجاز علی خان نئے محتسب اعلی سندھ ہوں گے

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی پر کاروبار کا اختتام،  100 انڈیکس 1105 پوائنٹس کمی سے39200 سطح برقرار نہ رکھ سکا ، 100 انڈیکس 39143 کی سطح پر بند ہوا

اٹارنی جنرل نے وزارت قانون کی جانب سے نئے لا افسران کے تقرر سے متعلق وضاحت طلب کر لی، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا وزرات قانون کو خط ،ہمارے مابین طے ہوا تھا کہ کسی لا آفیسر کا تقرر یا تبادلہ نہیں ہوگا,اخبار کی خبر کیمطابق وزرات قانون نے نئے اٹارنی جنرل کے چارج لینے سے پہلے لا افسران کے تقرر کی کوشش کی,اس اخبار کی خبر سے وزرات قانون اور اٹارنی جنرل آفس کے درمیان غیر ضروری ابہام پیدا ہوا ہے,وزارت قانون اس معاملے کی وضاحت جاری کرے,خط

لاہور: رانا مشہود میڈیا ٹاک پنجاب اسمبلی:نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں ، تاخیری حربے خواجہ سعد رفیق اور حمزہ شہباز کے کیسز میں بھی کئے جارہے ہیں جو افسوسناک ہے

عدالتی چیمبر میں خاتوں سلمی بروہی سے مبینا زیادتی کا معاملہ، ایڈیشنل سیشن جج جامشورو نے ڈی این این اے متعلق معاملہ سول کورٹ سیہون منتقل کردیا ملزم معطل سول جج امتیاز بھٹو سیہون کی عدالت میں پیش، معطل سول جج نے فرسٹ سول جج سیہون محمد فاروق عباسی کی عدالت میں ڈی این اے آمریکا سے کرانے کی درخواست دائر کی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلویز کا معین ووٹو کی زیر صدارت کا اجلاس ، اجلاس میں ریلوے حکام کی کارکردگی پر بریفنگ  وفاقی وزیر کی طرح انکا کام بھی ریلوے میں نظر آنا چاہیے، وزارت ریلوے کی کارکردگی اس طرح نہیں جسکی توقع کی گئی تھی،شیخ رشید وزارت ریلوے کے فنڈز کیلئے وزیراعظم سے اپنے تعلقات استعمال کریں، چیئرمین قائمہ کمیٹی

کامل علی آغا جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق پنجاب، مسلم لیگ ق نے پنجاب کے سترہ اضلاع میں تنظیم سازی کا اعلان کر دیا۔ پرویز الہی اور چوہدری شجاعت کی ہدایت پر تنظیم سازی مکمل کی گئی۔ تنظیم سازی کیلئے جن اضلاع میں مسائل تھے وہاں خود گئے۔

کراچی: شاہ فیصل کالونی سے برقعہ پوش خواتین نے مبینہ طور پر بچی کو اغوا کرلیا، .بچی کو گھر کے اندر سے مبینہ طور پر دو خواتین نے اغوا کیا

کامرہ : پاک فضائیہ کی جانب سےبھارتی طیارے کے میزائل کی نمائش، ابھی نندن کے مگ21 طیارے کے میزائل آر 73 آرچر اور آر 77 ایڈر دکھائے گئ

لاہور: ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی میٹنگ میں گریڈ 16 کے 36 اسسٹنٹس کو گریڈ 17 سپریٹینڈنٹس میں ترقی دے دی گئی۔

لاہور: پنجاب اسمبلی، راجہ بشارت نے ڈپٹی اسپیکر کی تحریک استحقاق کے حوالے سے رپورٹ ایوان میں پیش کردی

لاہور::پنجاب حکومت نے 9 سرکاری۔کمپنیاں بند کردیں۔محکمہ بلدیات کے زیر انتظام نو کیٹل مینجمنٹ کمپنیاں بند کردی گئیں۔زرائع

وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان کی وزیراعظم آفس میں ملاقات ۔صوبہ خیبر پختونخواہ کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر گفتگو

About The Author