کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،مزید 105 افراد کی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد1874 تک پہنچ گئی
رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 73 ہزار 335جبکہ دیگر 29 ملکوں میں بھی متعدد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔ تائیوان، جاپان، ہانگ کانگ اور فلپائن میں بھی 4 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں
چین اور دیگر ممالک میں خطرناک وائرس کا وار جاری ہے
تھائی لینڈ میں ایک اور کرونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے
جبکہ متحدہ عرب امارات میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہو گئی
امریکہ کے مطابق جاپان کے بحری جہاز میں پھنسے 400 امریکی شہریوں کو خصوصی طیارے سے وطن واپس لے جایا جا چکا ہے
لیکن چالیس افراد جن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی وہ جاپان میں ہی زیر علاج رہیں گے
چین میں کورونا وائرس بحران کے نتیجے میں انسان تو گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے لیکن تعمیراتی
کاموں میں حصہ لینے والی گاڑیوں کو ہیروز کا درجہ مل چکا ہے
بڑا ٹرک جو تعمیراتی سامان کو اٹھائے پھرتا ہے اسے پیار سے ’بردر ریڈ بل‘ کا خطاب دیا گیا
جبکہ کھودنے والی مشینوں کو پیار سے ‘لٹل ییلو‘ اور ‘لٹل بلو‘ جیسے القابات دیے گئے ہیں
ان گاڑیوں کی مدد سے چین کے صوبہ ہوبائی کے شہر ووہان میں دو نئے ہسپتال تعمیر کیے گئے تھے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ