چین میں دہشت پھیلانے والے کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے پاکستان میں سہولت ہی میسر نہیں ہے ۔
حکومت پاکستان نے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ میں میں قائم تین لیبارٹریوں سے ملک میں آنے والے مشتبہ کیسز کی تشخیص کے لیے رابطہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ کورونا وائرس ایک نیا جرثومہ ہے جسے تشخیص کرنے کی صلاحیت اس وقت دنیا کی چند مخصوص وائرولوجی لیبارٹریز میں ہی میسر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سرفہرست سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (CDC) اٹلانٹا، امریکا، چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ کی لیبارٹریاں شامل ہیں۔اگر ملک میں کورونا وائرس کا کوئی مشتبہ کیس سامنے آیا تو اس کی تشخیص کے لیے سیمپل ان تین ممالک کی لیبارٹریوں میں بھیجے جائیں گے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ قومی وزارتِ صحت مشتبہ کیسز کے سیمپل 3 ممالک کی لیبارٹریز کو بھیجے گی،کرونا وائرس کی تشخیص مخصوص وائرولوجی لیبارٹریز کے ہی پاس ہے، کرونا وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت موجود نہیں ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ