نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الہ آباد کا نام تبدیل کرنے پر یو پی حکومت کو نوٹس

الہ آباد ہیریٹیج سوسائٹی کی درخواست کی سماعت کے دوران اترپردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا

الہ آباد ،

بھارت سپریم کورٹ نے ریاست اترپردیش کے شہر الہ آباد شہر کا نام بدل کر پریاگ راج کیے جانے کے متعلق درخواست پر پیر کو ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

ذرائع  کے مطابق چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے الہ آباد ہیریٹیج سوسائٹی کی درخواست کی سماعت کے دوران اترپردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے گزشتہ آٹھ جنوری کو جسٹس اشوک بھوشن نے سماعت کو خود کو الگ کرلیا تھا۔

اس کے بعد نئے بینچ کی تشکیل کی گئی تھی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق الہ آباد ہیریٹیج سوسائٹی نے اس سلسلے میں اترپردیش حکومت کے 2018 کے فیصلہ کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا،

جہاں سے فیصلہ حق میں نہ ملنے کے بعد اس نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ۔

About The Author